InternationalPosted at: Oct 18 2018 9:19AM یونان کے وزیر خارجہ نے دیا استعفی
یونان، 18 اکتوبر (یواین آئی) یونان کے وزیر خارجہ نكوس كوٹزياس نے مقدونیہ کے نام کو لے کر یہاں مخلوط حکومت میں اختلافات کے پیش نظر بدھ کو استعفی دے دیا۔
یونان کے وزیر اعظم الیکسس سپراس کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ استعفی موصول ہو چکا ہے۔
مسٹر كوٹزياس گذشتہ جون میں مقدونیہ کے نام تبدیل کو لے کر ہونے والے معاہدہ کے مذاکرات میں یونان کی جانب سے اہم مذاکرات کارتھے۔
قطر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر كوٹزياس کا منگل کو مخلوط حکومت میں چھوٹی حامی ’انڈیپینڈنٹ گریک پارٹی‘ کے لیڈر اور یونان کے وزیر دفاع پینوس كمےنوس سے تنازعہ ہو گیا تھا۔ مسٹر كمےنوس اس معاہد ے کی مخالفت کرتے ہیں۔
یہ معاہدہ مقدونیہ کے نام کو لے کر تقریبا تین دہائیوں سے چلے آ رہے تنازعہ کو ختم کرنے کو لے کر کیا گیا تھا۔
یواین آئی،اظ