InternationalPosted at: Nov 18 2019 11:52AM ایتھنز پولی ٹیکنیک بغاوت کی 46 ویں سالگرہ پر پولیس کے ساتھ تصادم
ایتھنز، 18 نومبر (اسپوتنك) یونان کے ایتھنز میں شرپسندوں اور پولیس کے ما بین اتوار کو ایتھنز پولی ٹیکنیک بغاوت کی 46 ویں سالگرہ پر جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ پولیس نے مختلف مقامات سے 28 لوگو ں کو گرفتار کیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق تقریبا 200 نقاب پوش لوگوں نے شام کو پولیس افسروں پر پتھر، بوتلیں اور پٹرول بم پھینکنا شروع کر دیے ۔ عوامی مقامات پر پٹرول بم پھینک رہے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ پولیس نے اس دوران 12 افراد کو گرفتار کیا۔اتھنز میں ایک رہایشی عمارت کی چھت پر جانے کی کوشش میں چھ مسلح افراد جو کہ پٹرول بم پھینک کی کوشش کر رہے تھے ،پولیس نے گرفتار کر لیا۔پیٹراس شہر میں ایک مارچ کے بعد مظاہرین نے پولیس افسران پر پیٹرول بم پھینکنا شروع کر دیے ۔ جس کے بعد پولیس نے 10 فسادیوں کو گرفتار کر لیا۔ تھیسالونیکی میں شرپسندوں نے دو گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ واضح ر ہے کہ سنہ 1973 میں ایتھنز کی نیشنل ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طلبا ءنے حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے تختہ پلٹ دیا تھا ۔
اسپوتنک ۔ ک ج