image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 23:34 Hrs(IST)
National

جولائی میں جی ایس ٹی کی ریکوری 87422 کروڑ

جولائی میں جی ایس ٹی کی ریکوری  87422 کروڑ

نئی دہلی،یکم جولائی(یواین آئی) کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت متاثر ہونےسے سرکاری ریونیو کی وصولی بھی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی میں جی ایس ٹی کی وصولی 87422 کروڑ روپے رہ گئی ۔ گزشتہ سال اسی مہینے کے 102082 کروڑ کے مقابلہ میں یہ چودہ فیصد کم ہے۔
اگرچہ معاشی سرگرمیاں ان لاک ہونے کے بعد شروع ہوگئی ہیں اورمعیشت دوبارہ پٹری پر آرہی ہے ، لیکن جولائی میں بھی جون کے مقابلہ میں ریونیو کی وصولی میں کمی آئی ہے۔ رواں سال جون میں یہ وصولی90917 کروڑ روپے رہی۔
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد اپریل اور مئی کے مہینوں کے لئے جی ایس ٹی کی وصولی کے سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے۔ یہ اعداد و شمار جون میں جاری کیے گئے تھے۔ وزارت خزانہ نے آج یہاں اس سلسلے میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جولائی میں جمع ہونے والی آمدن میں سی جی ایس ٹی 16147 کروڑ اور ایس جی ایس ٹی 21418 کروڑ تھی۔
آئی جی ایس ٹی کے طور پر 42592 کروڑروپے کا ریونیو ملا ہے جس میں 20324 کروڑ روپےدرآمدات پر حاصل ہونے والے ٹیکس ہیں۔ رواں ماہ میں معاوضہ سرچارج کے طور پر 7265 کروڑ روپے ریونیو حاصل ہوا ہے جس میں 807 کروڑ روپے کی درآمدات سے جمع محصول بھی شامل ہے۔
حکومت نے ریاستوں کو جولائی کے مہینے میں آئی جی ایس ٹی سے 23320کروڑوپے سی جی ایس ٹی کے طور پرمرکز کو 18838 کروڑ روپئے ایس جی ایس ٹی کے طور پر دیئے ہیں۔ اس طرح جولائی میں سی جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی 39467 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے طور پر 40256 کروڑ روپے رہی۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے رواں سال اپریل میں 32294 کروڑ روپے جی ایس ٹی وصول ہوا تھا ، جو اپریل 2019 میں جمع ہونے والی آمدن کا صرف 28 فیصد تھا۔ اسی طرح اس سال مئی میں یہ رقم 62009 کروڑ روپے تھی جو مئی 2019 میں جمع ہونے والی آمدن کا 62 فیصد تھی۔
لاک ڈاؤن کے دوران پورے ملک میں صرف ضروری خدمات جاری رکھی گئیں جبکہ مینوفیکچرنگ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند کردی گئیں۔
یواین آئی،اظ

خاص خبریں
عالمی معیار کی تعلیم اور خدمات فراہم کرنا ایمس اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے: مرمو

عالمی معیار کی تعلیم اور خدمات فراہم کرنا ایمس اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے: مرمو

رشی کیش، 23 اپریل (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے منگل کو اتراکھنڈ کے رشی کیش میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے چوتھے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی نہوں نے کہا کہ طب کے شعبے میں عالمی معیار کی تعلیم اور خدمات فراہم کرنا ایمس، رشی کیش اور دیگر تمام ایمس اداروں کی ایک بڑی قومی کامیابی ہے تدریسی ہسپتالوں کے طور پر ایمس اداروں نے بہترین معیار قائم کیے ہیں اس کے لیے میں ایمس اداروں سے وابستہ تمام لوگوں کی تعریف کرتی ہوں۔

...مزید دیکھیں
دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا : مودی

دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا : مودی

ٹونک، 23 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر ہمیشہ خوش کرنے اور ووٹ بینک کی سیاست کرنے اور درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ریزرویشن کو کم کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو ایک کھلے فورم سے اس بات کی ضمانت دی کہ دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے مذہب کے نام پر تقسیم ہونے دیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک  کی توسیع کردی

عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک کی توسیع کردی

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کو مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-22 گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کر دی راؤز ایونیو میں واقع کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما مسٹر کیجریوال کی عدالتی حراست میں توسیع کا حکم دیا سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے متعلق مقدمات کے لیے خصوصی جج کاویری باویجا نے ایکسائز پالیسی سے متعلق کیس کے ملزمان میں بھارت راشٹر سمیتی کی لیڈر کے۔

...مزید دیکھیں
غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں: ایرانی صدر

غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں: ایرانی صدر

لاہور، 23 اپريل (یو این آئی) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے ایرانی صدر نے لاہور آمد کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہوں نے علامہ قبال کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

...مزید دیکھیں
آئین ہندکے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں: نجیب جنگ

آئین ہندکے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں: نجیب جنگ

نئی دہلی، 23اپریل (یو این آئی) آئین کے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر اور دہلی کے سابق لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے کہا کہ وہ آئین ہندکے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں۔

...مزید دیکھیں
اسلام دوسرے مذاہب کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اسلام دوسرے مذاہب کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسلام ہمیں دوسرے مذہبوں کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان کبھی کسی ماں یا بہن کا منگل سوترا نہیں چھین سکتا ہے موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
ریلائنس انڈسٹریز قبل از ٹیکس منافع میں 1 لاکھ کروڑ روپے کاہندسہ  عبور کرنے والی پہلی ہندوستانی کمپنی بنی

ریلائنس انڈسٹریز قبل از ٹیکس منافع میں 1 لاکھ کروڑ روپے کاہندسہ عبور کرنے والی پہلی ہندوستانی کمپنی بنی

ممبئی 23اپریل (یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) نے مارچ 2024 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 10 لاکھ کروڑ روپے 119.9) بلین ڈالر) کی مجموعی آمدنی کی اطلاع دی ہے، جو صارفین میں مسلسل ترقی کی رفتار سے سال بہ سال 2.6 فیصد زیادہ ہے جیوپلیٹ فارمز کی آمدنی میں سال بہ سال میں 11.7 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ نقل و حرکت اور گھروں میں 42.4 ملین صارفین کی مضبوط اضافہ اور اے آر پی یو میں مکس بہتری کا فائدہ ہے۔

...مزید دیکھیں

ایشیائی ممالک شدید گرم موسم کی زد میں : اقوام متحدہ

23 Apr 2024 | 6:35 PM

اقوام متحدہ، 23 اپریل (یو این آئی) اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

چنئی سپر کنگز اور لکھنؤ سپرجائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ کا اسکور بورڈ

23 Apr 2024 | 10:29 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) چنئی سپر کنگز اور لکھنؤ سپرجائنٹس کے درمیان منگل کو کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 39ویں میچ کا اسکور بورڈ اس طرح ہے:-چنئی سپر کنگز کی بلے بازی.....بلے باز ................................. ................رناجنکیا رہانے ک کے ایل راہل ب ہنری .........1رتوراج گائیکواڑ ناٹ آؤٹ ................... ..108ڈیرل مچل ک ہڈا ب ٹھاکر ......................11رویندر جڈیجہ ک کے ایل راہل ب محسن ....17شیوم دوبے رن آؤٹ (ڈی کاک/اسٹوئنس).....66ایم ایس دھونی ناٹ آؤٹ………………4اضافی............................................ ...4 رنزکل 20 اوور میں 4 وکٹ پر 210 رنوکٹ گرے: 1-4، 2-49، 3-101، 4-205لکھنؤ سپر جائنٹس گیندبازی...گیندباز................اوور...میڈن...رن...وکٹمیٹ ہینری............4........0.....28......1محسن خان ............4.......0......50......1روی بشنوئی ..........2.......0......19.....0یش ٹھاکر...............4........0......47.....1مارکس اسٹوئنس .....4........0......49.....0کرونال پانڈیا...........2........0.......15.....0 جاری یواین آئی۔

سنجے بھوشن پٹیالہ منداکنی کے ہاتھوں آئی سی سی اے 2024 ایوارڈ سے سرفراز

سنجے بھوشن پٹیالہ منداکنی کے ہاتھوں آئی سی سی اے 2024 ایوارڈ سے سرفراز

23 Apr 2024 | 5:13 PM

ممبئی، 23اپریل (یو این آئی)ہندوستانی فلم اور تفریحی دنیا میں سنجے بھوشن پٹیالہ کو آج ایک اور اعزاز سے نوازا گیا۔ آئی سی سی اے (انٹرنیشنل کنٹینٹ کریٹر ایوارڈ) کی تقریب آج ہوٹل سہارا، ممبئی میں منعقد ہوئی اس تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک سے کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی  اسی تقریب میں تفریحی میدان میں مختلف پہلوو¿ں سے اپنی صلاحیتوں سے لوگوں میں ایک خاص مقام بنانے والے ہنرمندوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا پروگرام جاری تھا۔ اس میں فلم پروموٹر کم سلیبرٹی منیجر سنجے بھوشن پٹیالہ کو بین الاقوامی سطح کی ہندوستانی اداکارہ منداکنی کے ہاتھوں انٹرنیشنل کنٹینٹ کریٹر ایوارڈ 2024 دیا گیا۔ منداکنی اپنے وقت کی سب سے مقبول اور خوبصورت اداکاراو¿ں میں سے ایک تھیں اور اس وقت کوئی اور اداکارہ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image