NationalPosted at: Feb 24 2018 7:06PM ای ۔ وے بل یکم اپریل سے نافذ کرنے کی سفارش
نئی دہلی‘ 24 فروری (یو این آئی) جی ایس ٹی پر عمل درآمد کے لئے قائم کابینی گروپ نے بین الاقوامی مال ٹرانسپورٹ کے لئے ای وے بل کا نظم یکم اپریل سے نافذ کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ ریاست کے اندر ای وے بل بعد میں مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔
بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کی صدارت میں گروپ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں جی ایس ٹی ریٹرن کو سہل بنانے پر بھی تبادلہ خیال گیا لیکن اس سلسلے میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ بین الاقوامی ای وے بل سسٹم یکم فروری سے نافذ کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا تھا لیکن پہلے ہی دن ای وے بل سسٹم کریش کرجانے کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔
مسٹر مودی نے بتایا کہ میٹنگ میں پورٹل ڈیولپ کرنے والی ایجنسی نیشنل انفارمیٹک سینٹر نے ایک ڈیمودیا ہے۔ پورٹل کو نئے سرے سے تیار کیا گیا ہے اور تجربہ کے دوران روزانہ ساڑھے چھ لاکھ ای وے بل تیار ہورہے ہیں۔دو مرتبہ لوڈ ٹسٹ بھی کیا گیا ہیں ان میں ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پچاس لاکھ ای وے بل تیار ہوئے ہیں۔ تیسرالوڈ ٹسٹ بھی اگلے دو دن میں ہونا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں اس سسٹم کو نافذ کرنے پر روزانہ پچیس سے پچاس لاکھ ای وی بل تیار ہونے کا اندازہ ہے جس کے لئے پورٹل اہل ہے۔ اس لئے یکم اپریل سے ای وے بل سسٹم نافذ کرنے کی سفارش جی ایس ٹی کونسل کو کی جائے گی۔ کونسل اس پر آخری فیصلہ لے گا۔
یو این آئی ج ا