image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 11:42 Hrs(IST)
Entertainment » Television

زی ٹی وی پر انگوری بھابھی اور گڈن کے ذریعہ کرکرے نے نئی سوچ کا جشن منایا

زی ٹی وی پر انگوری بھابھی اور گڈن کے ذریعہ کرکرے نے نئی سوچ کا جشن منایا

نئی دہلی، 15مئی(یو این آئی)رواں ماہ مئی میں کئی کردار جن میں گڈن تم سے نہ ہوپائے گا-کہ گڈن، بھابھی جی گھر پر ہیں کہ انگوری اور ہپو کی الٹن پلٹن کے راجیش اور کچھ دیگر کردار انتہائی دلچسپ کردار میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنے کنبوں کو دلچسپ انداز میں جدید سوچ کی طرف مائل کریں گے۔

یہ سچ ہے کہ وہ خواتین ہماری خاندان کی بنیاد ہوتی ہیں جو جدید سوچ بدولت خانگی کے ہر محاذ کو سنبھالنے کی طاقت اور حوصلہ رکھتی ہیں۔
جدید فکرکی حامل ہونے کی وجہ سے وہ ہمیشہ قائدارنہ کردار ادا کرتی ہیں نیز چوبیس گھنٹے اپنے کنبہ زندگی کوم توازن بناتی ہیں۔
ایسی ہی ہوتی ہیں رہبر خواتین، ہندوستان کی خانہ دارخواتین۔

گزشتہ دنوں زی ٹی وی پر ’گڈن تم سے نہ ہوپائے گا، کی گڈن اور بھابھی جی گھر پر ہیں، کی انگوری بھابھی کے ذریعے کرکرے نے نئی سوچ کا جشن منایا۔
اس جشن میں وہ نئی سوچ پر اتراتی نظر آتی ہیں۔
’گڈن تم سے نہ ہوپائے گا، کیحالیہ ایپیسوڈ میں دکھایا گیا کہ گڈن اپنی بہوؤوں کو معمول سے ہٹ کر کچھ مزید کرکے کی تحریک دیتی ہے اور اپنے شوہروں کو کوکنگ چیلنج دیتی ہے۔

اس سلسلے میں فوڈس کیٹگری پپسیکو انڈیا کے سینئر ڈائریکٹر مارکیٹنگ مسٹر دیلین گاندھی نے کہا کہ کرکرے ہندوستانی ہوم میکرس کا ساتھ ہی ہے جو کہ ان کی خانہ داری میں مثبت تبدیلی کے پیچھے اہم محرک رہا ہے۔
زی ٹی وی کے شو کے ساتھ وابستگی سے امید ہے کہ ہم ہندوستانی صارفین کو اپنے کنبوں کو مالامال ہندوستانی اقدار کو ترک کئے بغیر مثبت سوچ اپنانے کے لئے غیر روایتی طور طریقوں کا سہارا لینے کے لئے تحریک دینا جاری رکھیں گے۔
زی سی ایم اوپ کی پرتیوشا اگروال نے کہا کہ ہمارے کردار خواہ وہ زی ٹی وی کی گڈن ہو یا اینڈ ٹی کی انگوری بھابھی، ہندوستانی ناظرین کے ڈنر ٹیبل کے غضب کے ساتھی ہیں۔
ان کے ساتھ وہ اپنائیت محسوس کرتے ہیں۔
کنیکامان عرف گڈن نے کہا کہ گڈن ہمیشہ سے ہی ایک زبردست کردار رہی ہے جس کی سوچ انتہائی جدید ہے۔

یو این آئی۔
م س۔
م الف

image