image
Friday, Mar 29 2024 | Time 17:49 Hrs(IST)
Others

ریلائنس نے گجرات کے 33 ضلعی ہیڈ کوارٹروں میں جیو ٹرو۔5 جی سروس کوریج شروع کی

ریلائنس نے گجرات  کے 33 ضلعی ہیڈ کوارٹروں میں جیو ٹرو۔5 جی  سروس کوریج شروع  کی

ممبئی، 25 نومبر (یو این آئی) جیو تیزی سے اپنا حقیقی 5جی نیٹ ورک تیار کر رہا ہے,آج، جیو نے اپنے ٹرو فائیو جی کوریج کو گجرات کے 33 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں سے ہر ایک تک بڑھا کر ایک بڑا قدم آگے بڑھایا ہے اس کے ساتھ، گجرات ہندوستان کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے صد فی صد ضلعی ہیڈکوارٹرز میں جیو ٹرو 5 جی کوریج فراہم کی ہے گجرات میں جیو ٹرو 5 جی کے آغاز کے موقع پر ریلائنس جیو انفوکوم کے چیئرمین آکاش ایم امبانی نے کہا، "ہمیں یہ بتاتے ہوئے فخر ہے کہ گجرات اب ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس کا ہر ضلعی ہیڈکوارٹر ہمارے 5G نیٹ ورک سے منسلک ہے۔ ہم اس ٹیکنالوجی کی حقیقی طاقت کو ظاہر کرنا چاہتے ہیں اور یہ کہ یہ کیسے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا سکتی ہے۔
وزیر اعظم کے لیے تعلیم ایک فوکس ایریا ہے۔ اگلے 10-15 سالوں میں 30-40 کروڑ ہنر مند ہندوستانیوں کی طاقت کا تصور کریں۔ یہ نہ صرف ہر ہندوستانی کو بہتر معیار زندگی فراہم کرے گا بلکہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ معیشت بننے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں بھی مدد کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 5G ایک خصوصی سروس نہیں رہ سکتی جو چند ایک یا ہمارے بڑے شہروں میں دستیاب ہو۔ یہ پورے ہندوستان میں ہر شہری، ہر گھر اور ہر کاروبار کے لیے دستیاب ہونی چاہئے۔ تب ہی ہم اپنی پوری معیشت میں پیداواری صلاحیت، کمائی اور معیار زندگی کو بلند کر سکتے ہیں، اس طرح ہمارے ملک میں ایک خوشحال اور جامع معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔ یہ ہمارا مستقل عقیدہ ہے، جو ہمارے ’’ وی کیئر‘‘ کے فلسفے سے ترغیب یافتہ ہے۔
گجرات میں یہ لانچ ایک اہم حقیقی 5G سے چلنے والی پہل کے ساتھ ہوگا جسے ' ایجوکیشن ٹو آل ' کہا جاتا ہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن اور جیو ابتدائی طور پر گجرات میں 100 اسکولوں کو ڈیجیٹل کرنے کے لیے ایک ساتھ آرہے ہیں۔ اس اقدام کے تحت اسکولوں کو خصوصی سہولیات دی جائیں گی جیسے، جیو ٹرو 5 جی کنیکٹیویٹی،اعلی درجے کا مواد پلیٹ فارم، استاد اور طالب علم کے تعاون کا پلیٹ فارم اور سکول مینجمنٹ پلیٹ فارم۔اس ٹیکنالوجی کی طاقت سے ملک بھر کے لاکھوں طلباء کو معیاری تعلیم کے ذریعے بااختیار بنایا جائے گا جس سے ان کے ڈیجیٹل سفر میں مدد ملے گی۔
غور طلب ہےکہریلائنس فاؤنڈیشن پہلے سے ہی ایک پروگرام چلا رہی ہے جسے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فار آل (ESA) کہا جاتا ہے، جہاں یہ نچلی سطح پر نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں کے مواقع کے ساتھ قابل اور بااختیار بناتا ہے۔ جیو اور ریلائنس فاؤنڈیشن ' سکولوں کو ڈیجیٹائزڈ کرنے والے پلیٹ فارم کے ساتھ طاقتور 5 جی ٹیک کا استعمال کرتے ہوئے’ ایجوکیشن فار آل ‘ پہل کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا اور انہیں بھارت اور بین الاقوامی سطح پر لے جائے گا۔
گجرات کا ایک خاص مقام ہے کیونکہ یہ ریلائنس کی جائے پیدائش ہے۔ یہ اعلان ریلائنس کی گجرات اور اس کے عوام کے لیے محبت اور وقف رہنے کے جذبہ کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک ماڈل ریاست کے طور پر، جیو گجرات میں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، صنعت اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے شعبوں میں ٹرو5 جی سے چلنے والے اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کرے گا، اور پھر پورے ملک میں پھیلائے گا۔
یو این آئی۔ این یو۔م ا

خاص خبریں
جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہل

جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی ) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’جمہوریت کو تباہ و برباد کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو اپنا کام کرنا چاہئے اور اگر یہ لوگ اپنا کام کرتے تو ایسا نہ ہوتا مسٹر گاندھی نے کہا "کسی دن اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت بدلتی ہے، تو یقینی طور پر جمہوریت کو ختم کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ' اور ایسی کارروائی کی جائے گی کہ کسی کو دوبارہ ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کو 1700 کروڑ روپے کا نیا انکم ٹیکس نوٹس ملا

کانگریس کو 1700 کروڑ روپے کا نیا انکم ٹیکس نوٹس ملا

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) محکمہ انکم ٹیکس نے مالی سال 2017-18 سے 2020-21 کے لیے کانگریس پارٹی کو 1700 کروڑ روپے کا نیا نوٹس بھیجا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کا یہ ڈیمانڈ نوٹس سال 2017-18 سے 2020-21 کے لیے ہے کانگریس کو بھیجے گئے نوٹس میں 1700 کروڑ روپے کا جرمانہ اور سود شامل ہے محکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے درمیان کانگریس کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے کانگریس نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں 2017-2021 کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے جرمانے کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن عدالت نے کانگریس کی عرضی کو مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے لوک سبھا انتخابات جیتنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف عدلیہ میں اپیل کی جائے گی اور اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی اور سڑکوں پر جدوجہد کی جائے گی پارٹی کے خزانچی اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن جماعتوں کو مسلسل کمزور کر رہی ہے انکم ٹیکس ڈیارٹمنٹ سمیت دیگر کئی اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 29مارچ (یو این آئی)لوک سبھا انتخابات کے شاندار تہوار کی ہلچل کے درمیان ایک ایسی خبر آئی جس نے دل و دماغ میں چند لمحات کے لیے ایک جمود سا پیدا کردیا ہندوستان کے روحانی پیشوا شریمت سوامی اسمرنانندجی مہاراج کا سمادھی لینا میرے لئے ذاتی نقصان جیسا ہے چند برس قبل سوامی آتمستھانند جی کا مہا پریان اور اب سوامی اسمرنانند کی ابدی سفر پر روانگی نے کتنے ہی لوگوں کو سوگوار کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

مختار کی آخری رسومات یوسف پور محمد آباد، غازی پور میں ادا کی جائیں گی

29 Mar 2024 | 5:42 PM

غازی پور، 29 مارچ (یو این آئی) مختار انصاری جو کہ مئوصدر اسمبلی حلقہ سے پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں یوسف پور محمد آباد میں واقع آبائی قبرستان کالی باغ میں ادا کی جائیں گی، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ان کو سپردخاک کئے جانے کے وقت ان کی اہلیہ افسا بیگم اور بیٹا عباس انصاری ایم ایل اے اس موقع پر موجود ہوں گے یانہیں اس پر شکوک شبہات برقرار ہیں۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image