NationalPosted at: Feb 28 2017 11:01PM ایک دن انصاف ضرور ملے گا: ذکیہ جعفری
<p>نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) گجرات فسادات میں مارے گئے سابق ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری نے آج کہا کہ وہ پچھلے 15 برسوں سے گجرات فسادات اور اپنے شوہر کے قتل کے ملزمان کے خلاف لڑائی لڑرہی ہیں اور انہیں امید ہے کہ عدالت سے انہیں انصاف ضرور ملے گا۔ محترمہ جعفری نے 2002 کے گجرات فسادات پر یہاں منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ لوگوں کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی پر حملہ کرنے والوں کو عدالت ایک دن ضرور سزا دے گی۔ اس پروگرام میں سماجی کارکن تیستا سیتلواد نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ آج آئینی عہدوں پر غیر آئینی لوگ فائز ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گجرات میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی نہیں بلکہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی حکومت چل رہی ہے جو پورے سماج کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ عہدے اور آئین کے وقار کو سمجھے بغیر کام کرتے ہیں۔ جاری۔یو این آئی۔ ایم اے۔ این یو۔</p>