image
Wednesday, Jan 27 2021 | Time 19:55 Hrs(IST)
  • شبھمن گل کو کامیابی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے: گمبھیر
  • کسان مخالف قوانین ملک کے لئے خطرناک: پرینکا
  • باگیشور میں پولیس نے نابالغ کو قتل کرنے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کیا
  • کار کے کھائی میں گرنے سے دو افراد ہلاک
  • آئی ایس ایل : حیدرآباد بنگلور کے چیلنج کا سامنا کرے گی
  • کسان تحریک سمت سے بھٹکی، لال قلعہ کا واقعہ قابل مذمت:کھٹر
  • اہورا ریسنگ کی انوشریا نے نیشنل ریسنگ کا دوہرا خطاب جیتا
  • لال قلعہ پر تشدد ملک کی توہین: امرندر
  • فواد عالم کی سنچری سے پاکستان کو برتری حاصل
  • یوپی میں 12 لاکھ اسمارٹ میٹر ہٹانے کا مطالبہ
  • آئی پی ایل نیلامی میں شامل ہونے سے پہلے مالکوں کے لئے کورونا ٹسٹ ضروری
  • مشہور نقاد اور محقق پروفیسر حنیف کیفی کا انتقال
  • طنزومزاح کے ممتاز شاعر زبیرالحسن غافل کا انتقال، آبائی گاوں میں تدفین، مشتاق احمد نوری اور حقانی القاسمی کا اظہار رنج وغم
National

یونیسکو گرو نانک کا پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے گی

یونیسکو گرو نانک کا پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے گی

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) حکومت نے گرو نانک دیو کے 551 ویں 'پرکاش پرو' پر سکھ برادری کی فلاح و بہبود کے لئے مودی سرکار کے اقدامات کے بارے میں ایک کتابچہ جاری کیا اور اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ پہلے سکھ گرو کے پیغام کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرواکر اسے دنیا کے ہر کونے پہنچائے گی-
مرکزی شہری ترقی ، غربت کے خاتمے اور شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور وزیر اطلاعات نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ہندی ، انگریزی اور پنجابی زبان میں شائع ہونے والے اس کتابچے کو ایک مختصر تقریب میں جاری کیا۔ اس موقع پر انفارمیشن براڈ کاسٹ کے سکریٹری امیت کھارے بھی موجود تھے۔
ریلیز کے موقع پر ڈاکٹر پوری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ملینیم ڈویلپمنٹ گولز (ایس ڈی جی) اور مودی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں گرو نانک دیو کی تعلیمات شامل ہیں۔ پانچ صدیوں پہلے ، گرو نانک دیو نے ماحول کے بارے میں ایک پیغام دیا تھا ، وہ سب ایس ڈی جی اور مرکزی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) گرو نانک کی تعلیمات کو دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ کرائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کے برمنگھم یونیورسٹی میں گرو صاحب کے نام سے ایک چیئر قائم کی گئی ہے۔ اسی طرح کینیڈا کی ایک یونیورسٹی میں بھی اسی طرح کا گرو نانک چیئر قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی کے سکھ برادری سے اٹوٹ تعلقات ہیں۔ سکھ یاتریوں کو ہوا اور ریل رابطے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ لنگر پر ہر قسم کا ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔ دربار صاحب میں غیر ملکی عطیات کی سہولت دی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی تحقیقات کے بعد پہلی بار 1984 کے سکھ فسادات کے مجرموں کو سزا سنائی دی جارہی ہے۔ کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دہشت گردی کے دور میں ، بہت سے ناموں کو بلیک لسٹ کیا گیا ، ان کے جائزے کے بعد تمام ناموں کو حذف کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی خصوصیت یہ ہے کہ اس نے سکھوں کے لئے جو بھی عہد کیا ان کو ہر حال میں نافذ کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
ناریل کے ایم ایس پی میں اضافہ

ناریل کے ایم ایس پی میں اضافہ

نئی دہلی, 27 جنوری (یو این آئی) حکومت نے جنوبی ہندوستان کی مرکزی پیداوار ناریل (ملنگ) کی کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) میں 375 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا ہے اور اسے سال 2020-21 کے لئے 10335 روپے قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کا باپو کے قول کے ساتھ مودی کو منکسر رہنے کا مشورہ

راہل کا باپو کے قول کے ساتھ مودی کو منکسر رہنے کا مشورہ

نئی دہلی ، 27 جنوری (یو این آئی) سابق کانگریسی صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر ، انہیں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ایک مثال کے ساتھ منکسر رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے مطالبے پر توجہ دیں اور کسان مخالف زراعت کے تینوں قوانین واپس لیں انہوں نے عاجزی کے بارے میں باپو کے ایک اقتباس بھی پوسٹ کیا ہے کہ عاجز رہ کر سب کچھ جیتا جاسکتا ہے۔

...مزید دیکھیں
لال قلعے کے واقعہ کی جانچ ہو: ٹکیت

لال قلعے کے واقعہ کی جانچ ہو: ٹکیت

نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے لال قلعہ کمپلکس میں کل لوگوں کے داخلے اور مذہبی جھنڈا لہرائے جانے کے واقعہ کی جانچ کرانے کی مانگ کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد میں 22 ایف آئی آر درج

ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد میں 22 ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) دہلی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں مختلف تھانوں میں 22 ایف آئی آر درج کرکے ایک سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سوربھ گنگولی کی حالت مستحکم ۔ابھی اپولو اسپتال میں ہی رہیں گے

سوربھ گنگولی کی حالت مستحکم ۔ابھی اپولو اسپتال میں ہی رہیں گے

کلکتہ 27 جنوری(یواین آئی)بی سی سی آئی کے چیئرمین و سابق کپتان سوربھ گنگولی کو ایک بار پھر سینے میں درد کی شکایت کے بعد اپولو میں داخل کرادیا گیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
ملک میں  کورونا وائرس کے یومیہ  کیسز گھٹ کر  12،689 رہ گئے

ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز گھٹ کر 12،689 رہ گئے

نئی دہلی،27 جنوری ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز گھٹ کر 12،689 رہ گئے ، جبکہ نئے کیسز کے مقابلہ میں اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جنگجوؤں کا فوجی پارٹی پر حملہ،3 اہلکار زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جنگجوؤں کا فوجی پارٹی پر حملہ،3 اہلکار زخمی

سری نگر، 27 جنوری (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شمسی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

شبھمن گل کو کامیابی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے: گمبھیر

27 Jan 2021 | 7:52 PM

نئی دہلی ، 27 جنوری (یواین آئی) ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ نوجوان بلے بازشبھمن گیل نے آسٹریلیا کے دورے میں خود کو ثابت کیا لیکن انہیں کامیابی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے۔

جان  ابراہم  کی فلم  ’ستیہ میو جیتے۔ 2‘ عید  پر ہوگی ریلیز

جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے۔ 2‘ عید پر ہوگی ریلیز

26 Jan 2021 | 4:58 PM

ممبئی ، 26 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ کے ماچو مین جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے ۔2‘ عید کے موقع پر ریلیز ہوگی جان ابراہم جلد ہی فلم ’ستیہ میو جیتے 2‘ میں نظر آئیں گے۔اس درمیان فلم کے ریلیزہونے کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر ملک کا پرچم لئےاپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کے کرتے کے ساتھ سفید پگڑی بھی باندھی ہوئی ہے۔ جان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’تن من دھن سے بڑھ کر جن گن من۔ ستیہ میو جیتے۔ 2 کی ٹیم کی جانب سے یوم جمہوریہ کی مبارکباد۔ عید 14 مئی کو ملاقات ہوگی‘‘۔

کسان مخالف قوانین ملک کے لئے خطرناک: پرینکا

27 Jan 2021 | 7:51 PM

لکھنو، 27جنوری (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کوکہا کہ کسان مخالف قوانین صرف کسانوں کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے خطرناک ہیں کیونکہ یہ قانون حکومت نے اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بنایا ہے۔

image