InternationalPosted at: Sep 19 2019 5:44PM کشمیر مسئلے کے حل کے لیے ہندوپاک کے درمیان مذاکرہ ہو: گٹریس
اقوام متحدہ،19ستمبر(یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے کہا ہے کہ کشمیر مسئلہ حل کرنے کے لیے ہندوستان پاکستان کے درمیان مذاکرہ ہونا ضروری ہےمسٹر گٹریس نے کہا کہ کشمیرخطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نےکہا،’کشمیر مسئلے کے حل کے لیے ہندوستان۔پاکستان کے درمیان ہونا ضروری ہے۔ اگر دونوں فریق چاہیں گے تو ان کا دفتر اس معاملے میں ثالثی کرنے کو تیار ہے‘قابل ذکر ہے کہ مسٹر گٹریس کا بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل آیا ہے۔ جموں و کشمیر کو ملنے والے خصوصی درجے کو ختم کیے جانے کے ہندوستان کے فیصلے کو پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کی تیاری ہے۔
جاری....یواین آئی، ایم اے۔