InternationalPosted at: Jan 23 2018 11:16AM ٹرمپ کے خلاف ہیتی میں مظاہرہ
پورٹ-ایو-پرنس 23 ،جنوری (رائٹر) کیریبین ملک ہیتی کے دارالحکومت پورٹ-ایو-پرنس میں ہزاروں لوگوں نے افریقی ممالک کے بارے میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تبصرہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
مظاہرین ہاتھوں میں ٹرمپ کے خلاف نعرے لکھے ہوئے پوسٹر لئے ہوئے تھے۔مظاہرہ میں شامل مارویل جوزف نے کہا’’ٹرمپ نسل پرست ہے،اور نسل پرست سوچ والے انتہائی منفی ذہنیت کے ہوتے ہیں۔ ہماری امریکہ کے لوگوں کے خلاف کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ امریکہ کے لوگ بھی مسٹر ٹرمپ کے رویہ سے خوش نہیں ہیں‘‘۔
قابل غور ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے ہیتی اور افریقی ممالک کے تارکین وطن کی حفاظت کے کچھ امریکی ممبران پارلیمنٹ کی کوششوں کو لے کر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ امریکہ کو ان 'گندے' (شٹ هول) ممالک کے شہریوں کو کیوں قبول کیاجانا چاہئے۔
یو این آئی،اظ 1057