image
Friday, Dec 14 2018 | Time 13:26 Hrs(IST)
  • رافیل سےمتعلق تمام عرضیاں خارج، مودی حکومت کو راحت
  • تھوک مہنگائی کم ہوکر تین ماہ کی نچلی سطح پر
  • ہنستے ہوئے دہلی جارہا ہوں ،ہنستے ہوئے آؤں گا:بھوپیش
  • رافیل پر ایوان اور قوم کو گمراہ کرنے پر راہل معافی مانگیں:راجناتھ
  • دہلی ہوا میں نمی کے ساتھ سردی میں اضافہ ، ہوا کا معیار خراب
  • کمل ناتھ 17دسمبر کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیں گے
  • فلیش
  • ہنگامے کے باعث دوشنبہ تک راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی
  • جموں و کشمیر :ضلع ریاسی میں کار حادثہ کا شکار، 7افراد کی موت، 3 دیگر زخمی
  • حیدرآباد میں مطلع ابرآلود
  • گلبرگہ میں خاتون کی خود کشی
  • گلبرگہ میں یوم عالمی حقوق انسانی حقوق منایا گیا
  • آئرلینڈ میں اسقاط حمل پر تاریخی بل پاس
  • لوک سبھا میں نہیں ہواوقفہ سوال ،رافیل پر راہل کےخلاف نعرہ بازی
  • رافیل: ایماندار وزیر اعظم کو بدنام کرنے کے لئے راہل معافی مانگیں -شاهنواز
National Share

حج میں رخنہ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا: سعود ی سفیر

حج میں رخنہ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا: سعود ی سفیر

نئی دہلی، 10اگست (یو این آئی)سعودی عربیہ عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے اور پورے دنیا کے عازمین کا خیرمقدم ہے لیکن حج میں کسی طرح کا خلل ڈالنے اوراسے متاثر کرنے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ہندوستان میں سعودی سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد ا لساطی نے کیا ہے۔
ڈاکٹر الساطی نے یہاں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حاجیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور پورے حج کو پرسکون انداز میں مکمل کرانے کے لئے سعودی حکومت نے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کا حج آئیڈیل تھا اور امید ہے کہ امسال بھی کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حج کو متاثر کرنے یا اس میں رخنہ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گااور حکومت خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹے گی۔
ایک سوال کے جواب میں سعودی سفیر نے بتایا کہ گذشتہ برس ایرانی حکومت کی طرف سے حج کا بائیکاٹ کیا گیا تھا لیکن اس مرتبہ بڑی تعداد میں ایرانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔جہاں ان کانہایت شاندار استقبال کیاجارہاہے اور ایرانیوں نے بھی سعودی انتظامات کی تعریف کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ قطرکے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود وہاں سے آنے والے حاجیوں پر کسی طرح کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ہم ان کا بھی دلی خیرمقدم کریں گے۔البتہ یہ قطری حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو حج پرجانے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔
جاری ۔ یو این آئی ج ا

خاص خبریں
لوک سبھا میں نہیں ہواوقفہ سوال ،رافیل پر راہل کےخلاف نعرہ بازی

لوک سبھا میں نہیں ہواوقفہ سوال ،رافیل پر راہل کےخلاف نعرہ بازی

نئی دہلی ،14دسمبر(یواین آئی)سرمائی اجلاس کے چوتھے دن مسلسل اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے لوک سبھا میں وقفہ سوال نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 12بجے تک کے لیے ملتوی کرنی پڑی ۔

...مزید دیکھیں
رافیل معاملہ میں سبھی عرضیاں خارج

رافیل معاملہ میں سبھی عرضیاں خارج

نئی دہلی ،14دسمبر(یواین آئی)سپریم کورٹ نے رافیل جنگی طیارے کی خرید کے عمل میں بے ضابطگیوں کی جانچ سے متعلق عرضیاں جمعہ کو خارج کردیں ۔

...مزید دیکھیں
کمل ناتھ آج گورنر سے ملاقات کرکے باضابطہ حکومت بنانے کا  دعوی پیش کریں گے

کمل ناتھ آج گورنر سے ملاقات کرکے باضابطہ حکومت بنانے کا دعوی پیش کریں گے

بھوپال، 14 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں نو منتخب کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر کمل ناتھ آج یہاں گورنر آنندي بین پٹیل سے ملاقات کرکے ان کے رہنما منتخب ہونے کے سلسلے میں باضابطہ اطلاع دے کر نئی حکومت بنانے کا دعوی پیش کریں گے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر :ضلع ریاسی میں کار حادثہ کا شکار، 7افراد کی موت، 3 دیگر زخمی

جموں و کشمیر :ضلع ریاسی میں کار حادثہ کا شکار، 7افراد کی موت، 3 دیگر زخمی

جموں، 14دسمبر ( یو این آئی ) جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے سرجن دھاد علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو ایک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے ۔

...مزید دیکھیں
فرانس کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پرہندوستان آئیں گے

فرانس کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پرہندوستان آئیں گے

نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) فرانس کے وزیر خارجہ جین یوس لی ڈرائن دو دن کے دو رہ ہند پر جمعہ کو ہندوستان آئیں گے اور یہاں ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے۔

...مزید دیکھیں
ہمارا بریکزٹ  معاہدہ خطرے میں ہے: تھریسا

ہمارا بریکزٹ معاہدہ خطرے میں ہے: تھریسا

بروسلز ،14 دسمبر (یو این آئی) برطانیہ کی حکومت نے یورپی یونین (ای یو) کے رہنماؤں سے وزیر اعظم تھریسا مے کے منصوبوں کی مخالفت کرنے پر سمجھوتہ کرنے کی اپیل کی،بہ صورت دیگر بریكزٹ معاہدہ خطرے میں ہیں کیونکہ معاہدہ کے لئے طے میعاد پہلے ہی کافی پیچھے چھوٹ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
روہنگیا بحران ’قتل عام‘ کے مترادف : امریکہ

روہنگیا بحران ’قتل عام‘ کے مترادف : امریکہ

واشنگٹن، 14 دسمبر (یو این آئی) امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کرکے میانمار فوج کے روہنگیا اقلیتوں کے خلاف چلائی گئی مہم كو ’قتل عام‘ قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ مائیک پومپیئو سے اس معاملے میں مناسب اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ روانہ

13 Dec 2018 | 8:18 PM

لاہور ، 13 دسمبر ( یو این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے جنوبی افریقہ میں 3 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سریز کے لئے جوہانسبرگ کے لئے روانہ ہوگئی ، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

یوکرین خفیہ مشن کےلئے لنکڈ اِن پرامریکی شہری کی تقرری

14 Dec 2018 | 11:49 AM

وینا،14دسمبر(اسپوتنک)یورپ میں سکیورٹی اور تعاون کے روسی مشن (او ایس سی ای)نے یوکرین کے خفیہ مہم میں حصہ لینے کےلئے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ لنکڈ ان کے ذریعہ امریکی شہری کی تقرری کی ہے۔

ہندی ریاستوں میں کانگریس کی کامیابی اور فرقہ پرستی کا صفایا۔راہل گاندھی کو مبارکباد

14 Dec 2018 | 12:04 PM

حیدرآباد14دسمبر(یواین آئی) ہندی ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کی شاندار کامیابی ایک نئے انقلاب کی نقیب ہے جس کے لئے کانگریس کے صدر مسٹر راہل گاندھی مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی قیادت میں کانگریس نے ہندی ریاستوں میں فرقہ پرستی کے خاتمہ کے لئے اہم رول ادا کیا۔

image