OthersPosted at: Sep 14 2024 11:37PM صادق احمد مرکزی حج کمیٹی کے نئے سی ای او مقرر
ممبئی 14،ستمبر (یواین آئی ) حج کمیٹی آف انڈیا کے نئے سی ای او کا تقرر کیا گیا ہے اور اس بار بھی انڈین ریوینو سروس ( آئی آر ایس)کے صادق احمد کی تقرری عمل میں آئی ہے حال میں مرکزی حکومت کے انڈر سکریٹری محمد ندیم کے جاری کردہ ایک ہدایت نامہ میں ان سی ای او کے عہدہ کے سلسلہ میں اطلاع دی گئی ہے
اطلاع کےصادق احمد فی الوقت دہلی میں جوائنٹ انکم ٹیکس کمشنر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امکان ہے کہ صادق احمد آئندہ ہفتے ممبئی میں اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ حج کمیٹی میں ان کی تقرری تین برس کیلئے کی گئی ہے۔ وہ کارگزار سی ای او لیاقت علی آفاق کے جانشین ہوں گے۔
یواین آئی- اے اے اے