NationalPosted at: Jan 9 2018 3:17PM آزادی کے بعد ہندوستانی عازمین حج کے کوٹے میں ریکارڈ اضافہ
نئی دہلی،9جنوری(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار نے ہندوستانی عازمین کے کوٹے میں لگاتار دوسرے سال بھی اضافہ کردیا ہے۔ آزادی کے بعدسے اب تک پہلی بار ایک لاکھ 75 ہزار 25 ہندوستانی عازمین حج 2018 میں حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لئے سفر حج کریں گے۔
سعودی عرب کی سرکارنے ہندوستانی عازمین حج کے کوٹے میں دوسرے سال بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان 2018 کے حج پر دستخط کئے جانے والے معاہدے پردستخط کئے جانے کے بعد کیا ہے۔اس معاہدے پر مکہ مکرمہ میں مملکت سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے امور کے وزیر اور ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ہندوستان کی جانب سے دستخط کئے تھے۔
مختار عباس نقوی نے اس سلسلے میں گفتگو کے دوران بتایا کہ اب سے تین سال قبل ہندوستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 36 ہزار 20 تھا جس میں گزشتہ دو برسوں کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔اس ریکارڈ اضافے کے ساتھ یہ کوٹہ ایک لاکھ 75 ہزار 25 افراد تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ وزیر اعظم نریندر مودی کی روز افزوں ہوتی مقبولیت اور نریندر مودی کی قیادت میں ہند150سعودی عرب خیر سگالی تعلقات کے مزید مستحکم ہوجانے کے نتیجے میں ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال بھی ہندوستانی عازمین حج کی تعداد میں 35 ہزار کا اضافہ ہوا تھا۔
جاری۔یو این آئی۔ سلام۔م الف