NationalPosted at: Jan 8 2018 7:05PM ہندوستانی عازمین اب سمندری راستے سے بھی حج پر جاسکیں گے
نئی دہلی، 8 جنوری (یو این آئی) ہندوستان سے تقریباً دو دہائی بعد عازمین اب سمندری راستے کے ذریعہ بھی سفر حج کے لئے مکہ مکرمہ جاسکیں گے۔
اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کی حکومت نے سمندری راستے سے سفر حج کی ہندوستان کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔اب دونوں ملکوں کے افسران اس کے لئے ضروری ضابطوں اور تکنیکی پہلووں پر تبادلہ خیال کریں گے تاکہ آئندہ برسوں میں سمندر کے راستے سفر حج شروع کی جاسکے۔
مسٹر نقوی اور سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر کے درمیان مکہ مکرمہ میں کل باہمی سالانہ حج معاہدہ 2018پر دستخط کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔
جاری ۔یو این آئی ج ا