Thursday, Dec 9 2021 | Time 03:14 Hrs(IST)
Others

حج 2022 مہنگااور ڈیجٹل،20ہزار درخواستیں وصول،صرف 10،مقامات سے روانگی

حج 2022 مہنگااور ڈیجٹل،20ہزار درخواستیں وصول،صرف 10،مقامات سے روانگی

ممبئی،25 نومبر(یواین آئی) آج یہاں جنوبی ممبئی میں واقع حج ہاوس میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے حج 2022کے متعلق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطلع کیا کہ یکم نومبرسے درخواستوں کی وصولیابی کے بعد سے ان 25 دنوں میں 20ہزار درخواستیں ملی ہیں ،جبکہ حج مکمل طور پر ڈیجٹل ہوچکاہے ۔آئندہ حج کے سلسلہ میں عہدیداران سے ایک میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے مزید کہاکہ عازمین حج خود آم لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ بھی موبائل کااستعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ سے موبائل ایپ پر بھی درخواستیں کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جارہاہے۔ اورملک بھرکے وقف دفاتر میں بھی درخواستیں دی جاسکتی ہیں،جبکہ اس حج سیزن میں ملک بھر سے صرف 10،مقامات سے حجاج کرام فریضہ حج کے لیے روانہ ہوں گے۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہاکہ گزشتہ 7 برسوں میں ہندوستان سے حج سفر کے انتظامات میں اہم اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی سے حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس عرصے میں حج سبسڈی ختم کرنے ،بغیر محرم کے حج کی پابندی ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ حج کو مکمل طورپر ڈیجٹل کرنے جیسی اصلاحات سے "ایز آف ڈوئنگ حج "کوقوت حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا کے بعد ہندوستان دنیا کا دوسراواحدملک ہے ،جہاں سے تقریباً
واضح رہے کہ کوروناوباء کی وجہ سے دوسال سے سعودی عرب نے بیرونی ملک کےحجاج کرام پر پابندی عائد کی ہوئی ہے،لیکن حج دوہزاربائیس سےحج حسب معمول ہونے کے امکانات ہیں۔ اس کے پیش نظر حج کمیٹی آف کمیٹی نے حج 2022 کی تفصیل پیش کی ۔اور وزیر موصوف نے پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی حج پرامن اور بہتر انداز میں تکمیل کو پہنچے گا۔
مرکزی وزیر نقوی نے مزید کہاکہ مستقبل میں حج نئی اصطلاحات اور سہولیات کے ساتھ ہوگا۔بلکہ صدفی صد ڈیجیٹل اور آن لائن ہوگااور درخواستیں حج موبائل ایپ سے بھی کی جاسکیں گی۔ آن لائن درخواست دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔آخری تاریخ ۳۱،جنوری ۲۰۲۲ رکھی گئی ہے ۔اب تک 20 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
مختار نقوی نے کہاکہ اس بارہندوستانی عازمین حج بھی " وکل فارلوکل " کی حوصلہ افزائی کریں گے اور سوویشی سامان کے ساتھ عازمین حج سفر حج پر روانہ ہوں گے۔اس سے قبل چادر،تکئے،تولئے ، چھتری اور دیگر سامان عازمین حج غیرملکی زرمبادلہ میں سعودی عرب میں خریدتے تھے ۔ اس بار مزکورہ اشیاء ہندوستانی رقم میں بھارت میں ہی خریدسکیں گے۔جوکہ نصف قیمت میں دستیاب ہے۔جوروانگی کے مراکز پر تقسیم جائیں گے۔
جاری - یواین آئی/اے اے اے

خاص خبریں
جنرل راوت کا ہیلی کاپٹر کنور میں حادثہ کا شکار،  13کی موت

جنرل راوت کا ہیلی کاپٹر کنور میں حادثہ کا شکار، 13کی موت

نئی دہلی، 8دسمبر (یو این آئی) دفاعی سربراہ جنرل بپن راوت، انکی اہلیہ اور کچھ دیگر فوجی حکام کو لے جارہا فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر آج تملناڈو میں نیل گری ضلع کے کنور علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا، اس میں 14لوگ سوار تھے جن میں سے صرف ایک شخص بچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کووند،نائیڈو، مودی، سونیا نے جنرل راوت کی موت پرافسوس کا اظہار کیا

کووند،نائیڈو، مودی، سونیا نے جنرل راوت کی موت پرافسوس کا اظہار کیا

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگرافسران کی بدھ کو تمل ناڈو کے ضلع نیلگیری کے کنور کے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہو جانے پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کانگریس صدر سونیا اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایڈیڈ ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی بل اور سروگیسی ریگولیشن بل پارلیمنٹ میں منظور

ایڈیڈ ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی بل اور سروگیسی ریگولیشن بل پارلیمنٹ میں منظور

نئی دہلی، 8دسمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا نے بد ھ کو معاون ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی ریگولیشن بل 2021اور سروگیسی ریگولیشن بل 2020کو منظور کردیا جو معاون تولیدی ٹکنالوجی اور محفوظ سروگیسی سے متعلق طبی مراکز کے ضابطے سے متعلق ہے۔

...مزید دیکھیں
جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

دہرادون،8 دسمبر(یو این آئی) وزیر اعلی کی رہائش گاہ پرقانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے موقع پر سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہوئی موت پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت کے مسودے پر کسان تنظیموں میں اتفاق

حکومت کے مسودے پر کسان تنظیموں میں اتفاق

نئی دہلی،8 دسمبر (یواین آئی) دہلی کی سرحد پر پچھلے ایک سال سے جاری کسانوں کی تحریک کو ختم کرنے کےلئے حکومت کی جانب سے بھیجے گئے مسودے پر کسان تنظیموں کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے اور امید ہے کہ جمعرات کو تحریک واپس کرنے پر فیصلہ ہوجائے۔

...مزید دیکھیں
یو این آئی کے سابق  چیف ایڈیٹر کٹی کا انتقال

یو این آئی کے سابق چیف ایڈیٹر کٹی کا انتقال

نئی دہلی، 08 دسمبر (یو این آئی) ملک کی معروف نیوز ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے سابق چیف ایڈیٹر اور جنرل منیجر کے پی کے کٹی کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
شوپیاں انکاونٹر: تین  جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاونٹر: تین جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے چیک چھولند علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم میں تین جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
10 دسمبر کو ریلیز ہوگی پردیپ پانڈے چنٹو کی ’مائی بابو جی کے آشیرواد‘

10 دسمبر کو ریلیز ہوگی پردیپ پانڈے چنٹو کی ’مائی بابو جی کے آشیرواد‘

08 Dec 2021 | 6:08 PM

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بھوجپوری سنیما کے چاکلیٹی اسٹار پردیپ پانڈے چنٹو کی فلم ’مائی بابو جی کے آشیروادُ 10 دسمبر کو ریلیز ہوگی ورلڈ وائیڈ ریکارڈز کی پیشکش پردیپ پانڈے چنٹو کی آنے والی بھوجپوری فلم ’مائی بابو جی کے آشیرواد‘ 10 دسمبر کو ریلیز ہوگی حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا، جسے ناظرین کا کافی زوردار رسپانس ملا ہے اس فلم کے ٹریلر میں پردیپ پانڈے، چنٹو سنچیتا بنرجی، کاجل یادو، اودھیش مشرا، سدھا جھا، انیتا راوت، کرن پانڈے اور کئی بڑے اداکار نظر آ رہے ہیں۔

ڈبل انجن کی حکومت ہوتی ہے تو کام بھی دوگنے رفتار سے ہوتا ہے:مودی

07 Dec 2021 | 3:58 PM

گورکھپور:07دسمبر(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے گورکھپور میں گذشتہ 20سال سے کھاد کارخانہ بند پڑے رہنے کے لئے گذشتہ حکومتوں کی منشی کو خاطی قرار دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ مفاد عامہ کے کاموں کے لئے حکومت کی سوچ جب ایماندار ہوتی ہے تو کوئی بھی روکاوٹ نہیں ڈال سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں