image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 16:21 Hrs(IST)
Others

ہندوستان حج 2020مکمل طورپرڈیجیٹل کرنے والا دنیا کا واحد ملک ہوگا: نقوی

ہندوستان حج 2020مکمل طورپرڈیجیٹل کرنے والا دنیا کا واحد ملک ہوگا: نقوی

ممبئی 17 فروری (یواین آئی)رکزی وزیربرائے اقلیتی امور وحج مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ حج بیت اللہ کو آسان بنانے اور اسے مکمل ڈیجٹل کرنے میں ہندوستانی حج کمیٹی مکمل طور پر کامیاب ہوگئی اور حج 2020 مکمل۔طور پر ڈجیٹل / آن لائن سسٹم سے پورا کیا جائے گا یعنی عازمین حج کے ’ایز آف ڈوئنگ حج‘ کے خواب کی تعبیر پوری ہوئی ہے۔وزیر موصوف نے جنوبی ممبئی میں واقع بیت الحجاج میں عازمین کوتربیت دینے والوں کی ٹریننگ کے اختتامی اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان ڈیجٹل حج کی فہرست میں اول نمبرپر پہنچ گیا ہے۔ایسا واحد ملک ہوگا کہ جوڈیجیٹل حج کرائے گا۔
حج ہاو ¿س میں حج 2020 کے حوالہ سے ٹریننگ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج آپریشن کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے مودی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بے مثال اقدامات سے جہاں ایک طرف حج کے تمام انتظامات ڈجیٹل اور شفاف ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف حج سستاہونےکے ساتھ ساتھ آسان ہوجائے۔اس طرح مکمل عمل کو سو فیصد ڈجیٹل / آن لائن کرنے سے دلالی کا بھی خاتمہ ہوا ہے اور حج کا سفر شفاف ہوا ہے۔
مختار نقوی نے کہاکہ ہندوستانی عازمین حج کے سلسلے میں سعودی حکام ہمیشہ مثبت رویہ رکھتے ہیں اور انہوںنے ہمیشہ ان کی تعریف کی ہے۔نقوی نے کہا کہ حجاج کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی حج کمیٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔امسال آئی اے ایس کے تین طلباءحج کمیٹی ٹریننگ کیمپ سے کامیاب ہوئے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ سال میں ان کی تعداد تیس سے تجاوز کرجائے گی۔
انہوںنے کہا کہ حج 2020کے لیے اب تک 2.67لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور امکان ہے کہ کوٹہ کے تحت انہیں سہولیات دی جائے گی ۔مختار عباس نقوی نے ایئرانڈیا کی فروخت سے عازمین حج کو پیش آنے والی ممکنہ دشواری کے بارے میں کہا کہ اس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی فیصلہ لیا جائے ۔جبکہ بحری جہاز کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال پر انہوںنے مطلع کیا کہ بحری حج سفر کے سلسلہ میں جوٹینڈرطلب کیے گئے تھے ،وہ بڑے بڑے کروز کمپنیوں کے ہیں جو ڈیڑھ دودن میں جدہ پہنچانے کا دعویٰ کرررہے ہیں ،لیکن ان کا کرایہ بہت زیادہ ہے اور فی الحال اکبراور نورجہاں جیسے جہاز دستیاب نہیں ہیں۔پھربھی سنگا پور اور دوبئی سے جن بحری کروز (بڑے جہاز)کمپنیوں سے ٹیندر بھیجیں ہیں انہیں عازمین حج کے سفرکے بارے میں تفصیل سے آگاہ کردیاہے۔
انہوں نے فراڈ کرنے والی نجی حج آپریٹرس کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا اور کہا کہ ان کی ڈپازٹ کی رقم ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بلیک لسٹ کرنے کا بھی قدم اٹھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے اور جلد ہی عمل بھی کیا جائے گا۔
مختار نقوی نے اس تربیتی کیمپ کے اختتامی جلسہ سے خطاب کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین چار سال سے حج کا کام کاج حج مکمل ہونے کے پندرہ دنوں میں شروع کردیا جائے ،پہلے عین وقت پر اس موقع پر انہوںنے بیت الحجاج یا حج ہاوس کی شاندارعمارت میں کئی سہولیا ت کا افتتاح کیا ،جس میں آئی اے ایس ٹریننگ سینٹر کی جدید کاری اور امیدواروں کے لیے رہائشی کمروں اور حج کمیٹی کے ممبران کے لیے رہائشی کمروںکا بھی افتتاح کیا۔چیف ایکزیٹیو افسر ڈاکٹر مقصود احمد خان نے تفصیل پیش کی ،چیئرمین حج کمیٹی محمد جنا نبی اختر نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور ممبرحج کمیٹی حاجی ابراھیم شیخ نے حج کو بہتر بنائے جانے اور مزید 25 فیصد کوٹہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس جلسہ میں راجیہ رکن حسین دلوائی بھی موجود تھے جبکہ ریاستی وزیر برائے کپڑا اور ممبئی کے نگراسلم شیخ نے بھی خطاب کیا اور عازمین حج کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
جاری ۔یواین آئی -اے اے اے

خاص خبریں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

25 Apr 2024 | 4:20 PM

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے۔ جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے۔

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

25 Apr 2024 | 4:21 PM

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image