image
Tuesday, Jul 16 2024 | Time 11:21 Hrs(IST)
National

حج 2024 مکمل : ہندوستانی حُجاج نے بخیر و عافیت اور سکون و اطمینان سے فریضہ حج ادا کیا

حج 2024  مکمل : ہندوستانی حُجاج نے بخیر و عافیت اور سکون و اطمینان سے فریضہ حج ادا کیا

مکہ منورہ / نئی دہلی،18 جون (یواین آئی) دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج کا حج 2024 انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ امسال 5 روزہ ایامِ حج میں موسم شدید گرم رہا، درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ مشاعر مقدسہ میں حکومت ہند اور وزارتِ اقلیتی امور کی جانب بھیجے گئے ڈیپوٹیشنسٹ اور دیگر سرکاری عملہ چاک و چوبند اور پوری مستعدی کے ساتھ منیٰ کے خیموں، عرفات کے ٹینٹ، مزدلفہ کے صحرا اور مکہ سے ان مقامات تک پہچنے کے لیے میٹرو و بسوں کے انتظامات میں حجاج کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف رہے ۔ مشاعر مقدسہ میں تمام ہندوستانی ہسپتال اور ڈسپینسریاں 24 گھنٹے ہندوستانی حجاج کے ساتھ غیر ممالک کے حجاج کی بھی خدمت کرتے رہے۔
سعودی حکومت کے قانون کے مطابق مشاعر مقدسہ میں ہندوستانی ایمبولنس جانے کی اجازت نہیں تھی اس حالت میں ہمارے ملک کی طبی اور امدادی ٹیمیوں نے بیمار، ضرورت مند ، عمر رسیدہ اور منیٰ و عرفات میں گمشدہ حُجاج کو اپنی پشت پر لے جاکر اسپتالوں اور خیموں میں پہنچایا ہے۔ اس سلسلے میں سی، آئی، ایس، ایف کے جوانوں کا رول انتہائی قابلِ ستائش رہا۔ ان سب خدمات اور اعمال کی نگرانی مشاعر مقدسہ میں موجود حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی ۔ آئی - آر ایس اور حج کمیٹی آف انڈیا کی ٹیم نے ذاتی طور پر کی۔
ڈاکٹر آفاقی نے کہا بعض اخبارات اور سوشل میڈیا میں ایسی خبریں شائع ہوئیں ہیں کہ جیسے مشاعر مقدسہ میں ہندوستانی حجاج کا زبردست جانی نقصان ہو رہا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ویڈیو پرانی ہیں یا وہ حُجاج غیر مُلکی ہیں۔ ڈاکٹر آفاقی نے کہا کہ بغیر تصدیق کے ویڈیو نشر کرنا حجاج کی بے حُرمتی اور حکومتِ ہند کو بدنام کرنے کی نا کام کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حجاج کی صحت و سلامتی کو اولیت قرار دیتے ہوئے حجاج کے لیے ہدایتی مشورے اور اُن کا حل پیش کیا ہے ۔ مملکتِ سعودیہ عربیہ نے اپنی گائیڈ لائن میں حجاج کو 11 بجے سے شام 4 بجے تک خیمے کے اندر رہنے اور سڑکوں پر نہ نکلنے کا مشورہ دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نقصان اُن ہی حجاج کو اٹھانا پڑا ہے جنھوں نے سعودی حکومت اور ہماری ہدایت و مشوروں کو بالکل نظرانداز کیا۔ سی، ای، او حج کمیٹی آف انڈیا نے فون پر مزید بتایا کہ منیٰ کے قیام کے حوالے سے یہ بے بنیاد خبریں بھی پھیلانے کی سازش رچی گئی ہے کہ وہاں کوٹے سے کم خیمے لیے گئے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پہلے آنے والے حُجاج دو دو ، تین تین بستر گھیر لیتے ہیں، جس سے بعد میں آنے والے حُجاج کو تکلیف ہوتی ہے۔ ویڈیو میں کچھ حجاج کو باہر کھڑے اور ٹھہرے دیکھایا گیا ہے۔ یہ وہی حجاج ہیں جو بعد میں آئیں ہیں ۔ اگرچے ان حجاج کو بعد میں ان کی جگہ دلوادی گئی۔ واضح رہے کہ حلقہ منیٰ محدود ہے اور مملکتِ سعودیہ عرب تمام ممالک کو ان کے کوٹے کے مطابق انتہائی محدود رقبہ دیتی ہے۔ تاکہ تمام حجاج سکون سے فریضہ حج ادا کر سکیں۔ ڈاکٹر آفاقی نے بتایا کہ امسال اللہ رب العزت کا ہندوستانی حجاج پر یہ بھی خصوصی کرم رہا کہ شدید گرمی کے باوجود شرحِ اموات گزشتہ سالوں کی نسبت کم رہا ۔ یاد رہے گزشتہ سالوں میں حج 200 سے 250 تک حجاج فوت ہوئے ہیں ۔ اللہ کا کرم ہے امسال یہ تعداد کُل70 ہے اور دو ایک کو چھوڑ کر سب فطری اموات ہیں جن کی آخری رسومات پورے احترام سے ادا کی گئیں ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
راج ناتھ نے آرمی چیف سے بات کی اور ڈوڈا انکاؤنٹر کے بارے میں معلومات حاصل کی

راج ناتھ نے آرمی چیف سے بات کی اور ڈوڈا انکاؤنٹر کے بارے میں معلومات حاصل کی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کی صبح آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی سے بات کی اور جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ فوجی جوانوں کے تصادم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

...مزید دیکھیں
ڈوڈہ تصادم :میجر(کیپٹن) اور ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق، آپریشن جاری

ڈوڈہ تصادم :میجر(کیپٹن) اور ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق، آپریشن جاری

جموں،16جولائی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے دیسا جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین خونین تصادم میں فوجی میجر(کیپٹن) ، ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی کے والد کا قتل

وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی کے والد کا قتل

دربھنگہ 16 جولائی (یو این آئی) وکاسیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر مکیش ساہنی کے والد جیتن ساہنی کا آج دربھنگہ ضلع کے بیرول سب ڈویژن میں افضل پنچایت کے سوپول بازار میں واقع ان کے آبائی گھر میں قتل کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ نے وانس کو نائب صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کیا

ٹرمپ نے وانس کو نائب صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کیا

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو کے سینیٹر جے ڈی وانس کو نائب صدارتی امیدوار کے طور پر چنا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں نو فلسطینیوں کی موت

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں نو فلسطینیوں کی موت

غزہ، 16 جولائی (یو این آئی) وسطی غزہ پٹی میں نصرت پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بناکر کئے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم نو فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد ہلاک

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد ہلاک

بیروت، 16 جولائی (یو این آئی) لبنان کے جنوبی سرحدی گاؤں پر پیر کو اسرائیلی فضائی حملوں میں دو شہری ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
پیرس:  چاقو کے حملے میں ایک فوجی زخمی

پیرس: چاقو کے حملے میں ایک فوجی زخمی

پیرس، 16 جولائی (یو این آئی) فرانس میں پیرس کے گارے ڈی ایل ایسٹ (ایسٹرن ٹرین اسٹیشن) پر گشت کرنے والا ایک سپاہی پیر کی رات چاقو کے حملے میں زخمی ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

بیلی نے وارنر کی چیمپئنز ٹرافی کی امیدوں پر پانی پھیرا

15 Jul 2024 | 10:55 PM

میلبورن، 15 جولائی (یو این آئی) آسٹریلیا کے سلیکٹر جارج بیلی نے ڈیوڈ وارنر کے اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپسی کے اشارے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق سلامی بلے صرف اس معاملے کو بھڑکا رہے ہیں۔

سرپھرا نے ویک اینڈ کے دوران 12 کروڑ روپے کمائے

15 Jul 2024 | 12:37 PM

ممبئی، 15 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم سرپھرا نے اپنے پہلے ویک اینڈ کے دوران ہندوستانی مارکیٹ میں 12 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔

image