InternationalPosted at: Nov 30 2024 4:27PM حماس کے نمائندےغزہ میں ممکنہ جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے قاہرہ جائیں گے
غزہ، 30 نومبر (یواین آئی) حماس کے ایک اہلکار نے جمعہ کو اے ایف پی کو بتایا کہ ان کے گروپ کے نمائندے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے ہفتے کے روز قاہرہ جائیں گے اہلکار نے موضوع کی حساسیت کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، "مصری حکام کے ساتھ کئی ملاقاتوں کے لیے حماس کا ایک وفد کل قاہرہ جائے گا جہاں وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے سمجھوتے پر بات چیت کرے گا۔
"
یہ اعلان اسرائیل-حزب اللہ جنگ بندی کے نفاذ کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔
امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر، ترکی اور مصر کے ساتھ نئی سفارتی کوششوں کا بھی اعلان کیا ہے۔