image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 01:33 Hrs(IST)
National

گوگل نے نامور سائنسداں ہر گووند کھرانہ کا ڈول بناکر خراج عقیدت پیش کیا

گوگل  نے  نامور سائنسداں ہر گووند کھرانہ کا ڈول بناکر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 9 جنوری (یواین آئی) ہندوستان نژاد نامور سائنسی اور طبی میدان میں نوبل انعام یافتہ هرگووند کھرانہ کی 96 ویں یوم پیدائش پر آج گوگل نے ڈوڈل بناکر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے جسم میں پائے جانے والے جینیاتی مادہ ڈی این اے کے اسرار کو سلجھاتے ہوئے پہلی بار مصنوعی جین کا دریافت کیا تھا۔ کھرانہ کو 1968 میں دو دیگر سائنسدانوں ایم ڈبليو نرینبرگ اور آر ڈبليو ہولے کے ساتھ یہ اعزاز دیا گیا تھا۔ ان تینوں نے انسان کے کروموزومز(جب کوئی خُلیہ ایک سے زائد حِصّوں میں تقسیم ہوتا ہے تو اس کا رنگ دار مادّہ یعنی کرومائن چھوٹی چھوٹی سلاخوں پر جمع ہو جاتا ہے) کروموزومز میں پائی جانے والی جین کے اندر جینیاتی مادہ ڈی این اے میں نيوكليوٹائیڈ کے عمل کی تفصیلات دی تھی کہ یہ آپس میں کس طرح جڑتے ہیں۔
ان کی پیدائش 9 جنوری 1922 کو رائے پور (اب پاکستان) میں ہوئی تھی اور وہ پانچ بھائیوں -بهنوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ ان کے والد کا نام گنپتی رائے اور والدہ کا نام کرشنا دیوی کھرانہ تھا۔ والد محکمہ ریونیو میں پٹواری تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے تمام بچوں کو اسکول بھیجا۔ مسٹر کھرانہ کی ابتدائی تعلیم ملتان (اب پاکستان میں) کے ڈی اے وی ہائی اسکول سے ہوئی اور لاهور میں پنجاب یونیورسٹی سے انہوں نے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ سرکاری اسکالر شپ پر 1945 میں انگلینڈ چلے گئے اور وہاں سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔ پی ایچ ڈی کے بعد انہوں نے زیورخ یونیورسٹی میں پروفیسر ولادیمر پرلاگ کے ساتھ ایک سال تک کام کیا اور اس کے بعد 1950 سے 1952 تک کیمبرج میں رہے جہاں ان کا رجحان پروٹين اور نیو کلیک ایسڈ کے کیمیائی ترکیب کی طرف بڑھا۔ اس کے بعد وہ وسكونسن یونیورسٹی چلے گئے اور وہاں انزائم ریسرچ پر کام کیا۔ ڈی این اے پرانہوں نے اپنا تاریخی تحقیقی کام کیا جس کے بعد انہیں نوبل انعام سے نوازا گیا۔ وہ 1970 میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں کیمیکل اور حیاتیات کے پرو فیسر رہے۔ انہوں نے سوئس شہری ایسٹر الزبتھ سبلر سے شادی کی تھی اور 1972 میں پہلی مصنوعی جین تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
ان کی اہلیہ کا 2001 میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی ایک بیٹی ایملی کی سال 1979 میں موت ہو گئی تھی اور دو دیگر بچوں کے نام جولیا اور ڈیو ہیں۔ ہر گووند کھرانہ کا9 نومبر 2011 کو انتقال ہو گیا تھا۔
یو این آئی،اظ 1307

خاص خبریں
مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق  مارا: راہل

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا: راہل

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے  انہوں نے کہا کہ اتنی رقم کا قرض معاف کر کے مسٹڑر مودی نے ملک کے کروڑوں غریبوں کا حق چھیننے کا کام کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟ جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

...مزید دیکھیں
ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض ومقاصدپر مضبوطی سے پرعزم ہیں

ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض ومقاصدپر مضبوطی سے پرعزم ہیں":ڈاکٹر پی کے مشرا

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفرااسٹرکچر (آئی سی ڈی آر آئی)سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا  ڈاکٹر مشرا نے،سی ڈی آر آئی میں اس کے آغاز سے ہی اپنی شمولیت کی عکاسی کرتے ہوئے آئی سی ڈی آر آئی کے ایک اعلیٰ عالمی فورم میں تبدیل ہونے کا مشاہدہ کیا اوراپنے اطمینان کا اظہار کیا ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر پر بات چیت کو وسعت دینے کے لیے آئی سی ڈی آر آئی کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے اس تبادلہ خیال کو زمینی سطح پر نافذ کرنے نیز ٹھوس اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک مثالی تبدیلی آئے گی۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ لوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر کے لوگوں کے وجود اور شناخت کی جنگ ہے انہوں نے کہا: 'ہمارا وجود ہی مٹ جائے گا اگر ہم پارلیمنٹ میں سوچ سمجھ کر اپنی آواز نہیں بھیجیں گے پی ڈی پی صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا: غلام نبی آزاد

میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا: غلام نبی آزاد

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بی جے پی کے وزیر رہے ہیں نہ ہی کبھی اس کے رکن رہے ہیں انہوں نے کہا: میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا' موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں

مولانا عبدالعلیم فاروقی کے سانحہ ارتحال سے علمی و ملّی دُنیا میں جو خلا پیدا ہواہے اس کا پُر ہونا مشکل: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، 24اپریل (یو این آئی) مولانا عبد العلیم فاروقی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کے سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے چلے جانے سے علمی و ملّی دُنیا میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اس کا پُر ہونا مشکل نظر آتا ہے مولانا مدنی نے جو اِن دنوں رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے سعودیہ عربیہ کے دارالحکومت ریاض میں ہیں، اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ یہ میرے لیے بہت دُکھ کی گھڑی ہے۔

...مزید دیکھیں
فورٹیس اسپتال نے اے آئی  سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن لانچ کیا

فورٹیس اسپتال نے اے آئی سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن لانچ کیا

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) نجی شعبے کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والی اسپتال چین فورٹیس ہیلتھ کیئر نے یونائیٹڈ وی کیئر کے ساتھ مل کر بدھ کے روز مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن اڈیو مائنڈفلنیس کے آغاز کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنسلٹنٹ  سائیکاٹرسٹ، فورٹیس ہیلتھ کیئر اور چیئرمین، فورٹس نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر سمیر پاریکھ نے کہا "فورٹیس ہیلتھ پروگرام کے تحت ہم فورٹیس گروپ کی ایک کمپنی اڈیو مائنڈ فلنیس شروع کر رہے ہیں، جو کہ حقیقی معنوں میں فورٹیس کی ایک اہم کمپنی ہے۔

...مزید دیکھیں

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

24 Apr 2024 | 11:34 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image