NationalPosted at: Sep 15 2019 10:43PM اشوک اروڑہ سمیت ہریانہ کے پانچ لیڈر کانگریس میں شامل ہوئے
نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) ہریانہ میں انڈین نیشنل لوک دل کے بڑے لیڈروں میں شمار ہونے والے اور اسمبلی کے سابق اسپیکر اشوک اروڑہ سمیت پانچ لیڈر ریاست میں اسمبلی انتخابات سے پہلے آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔
کانگریس کے ہریانہ پردیش کے انچارج ا ورجنرل سکریٹری غلام نبی آزاد نے آج یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر اروڑہ تین مرتبہ ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اور ابھی آزاد ایم ایل اے جے پرکاش، ہریانہ کے سابق کابینہ وزیر سبھاش گوئل اور سابق ایم ایل اے پردیپ چودھری نے بھی کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔ ان کے ساتھ ان کے حامیوں نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
اس موقع پر مسٹر آزاد کے ساتھ کانگریس کی ریاستی صدر کماری شیلجا اور ہریانہ قانون سازی پارٹی کے لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا بھی موجود تھے۔
جاری۔یو این آئی۔ ظ ا