image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 15:10 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

تم مجھے یوں بھلا نہ پاؤ گے(حسرت جے پوری کی سالگرہ پر خصوصی مضمون)

تم مجھے یوں بھلا نہ پاؤ گے(حسرت جے پوری کی سالگرہ پر خصوصی مضمون)

ممبئی 14 اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، معروف نغمہ نگار حسرت جے پور کا نام خاص طور پر لیا جاتا ہے۔
یہ الگ بات ہے کہ حسرت جے پوری ہرقسم کے گیت لکھتے تھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہات حاصل تھی۔
ہندی فلموں کے زریں عہد میں ٹائٹل گیت لکھنا بہت بڑی بات سمجھی جاتی تھی۔
فلم سازوں کو جب بھی ٹائٹل سانگ کی ضرورت ہوتی، حسرت جے پوری سے گیت لکھوانے کی گزارش کرتے۔
ان کے تحریر کردہ متعدد ٹائٹل گیتوں نے فلموں کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
حسرت جے پوری کے تحریر کردہ کچھ ٹائٹل سانگ ہیں: دیوانہ مجھ کو لوگ کہیں(دیوانہ) دل ایک مندرہے(دل ایک مندر ہے) رات اور دن دیاجلے( رات اور دن )تیرے گھر کے سامنے اک گھر بناؤں گا(تیرے گھر کے سامنے .. این ایوننگ ان پیرس)گمنام ہے کوئی بدنام ہے کوئی(گمنام ) دو جاسوس کریں محسوس کریں وغیرہ۔
حسرت جے پوری 15 اپریل 1922کو راجستھان کے جے پور شہر میں پیدا ہوئے۔
ان کا اصل نام اقبال حسین تھا۔
انہوں نے انگریزی میڈیم سے عصری تعلیم حاصل کی اور پھر اپنے دادا فدا حسین سے گھر پر ہی اردو اور فارسی سیکھی۔
حسرت نے تقریباََ 20 سال کی عمر میں شاعری شروع کی اور چھوٹی چھوٹی نظمیں لکھنے لگے۔
جاری۔
یو این آئی۔
ایم اے۔
م الف

image