InternationalPosted at: Aug 3 2024 12:07PM حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید فائرنگ
بیروت، 03 اگست (یو این آئی) لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی علاقے میں جمعہ کو حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں ہیوی مشین گن فائر، توپ خانہ اور میزائل فائر کے ساتھ ساتھ فضائی حملے بھی شامل تھے۔ لبنانی فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
نامعلوم ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے سات قصبوں اور گاؤوں پر نو چھاپے مارے اور ملک کے مشرق میں لبنان اور شام کی سرحد پر واقع الهرمل، القصر اور مطربہ کراسنگ کے علاقوں پر تین حملے کیے۔ذرائع نے بتایا کہ "لبنانی فوج کی چوکیوں نے تین الگ الگ بیچوں میں لبنان سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے تقریباً 50 میزائلوں کی نگرانی کی اور اسرائیلی آئرن ڈوم میزائلوں نے ان میں سے کچھ کو روک دیا۔"
یواین آئی۔ م س