RegionalPosted at: Feb 27 2020 10:28PM بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی، اسے آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا: نڈا
سولن، 27فروری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ بی جے پی 17کروڑ رجسٹرڈ کارکنوں کی بدولت تمام کے گھر تک پہنچنے کی طاقت رکھنے والی پارٹی ہونے کے سبب دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔
بی جے پی کے قومی صدر بننے کے بعد پہلی بار ہماچل پردیش آئے مسٹر نڈا نے آج یہاں ٹھوڑو میدان پر ان کے استقبال میں منعقد کئے گئے استقبالیہ تقریب میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ اور پارٹی کے سابق صدر امت شاہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کو ابھی مزید بلندیاں دیکھنی باقی ہیں۔ یعنی جہاں ابھی پارٹی ہے وہاں سے اسے بہت آگے جانا ہے، جس کے لئے تمام کو کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر سے آرٹیکل 370کو ہٹانے کا بڑا فیصلہ نریندر مودی نے کیا ہے۔ ملک میں ایک ہی آئین چل رہا ہے۔ انسداد بدعنوانی قانون نافذ کرکے جموں وکشمیر کو بدعنوانی سے پاک کرنے کا کام حکومت نے کیا ہے۔
انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں برم پھیلانے کا کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حالیہ ہندستان کے دورہ کے دوران اپنی 28منٹ کی تقریر میں 20منٹ تک ہندستان کی تعریف کی۔
اس سے پہلے ہماچل پردیش پہنچنے پر وزیراعلی جے رام ٹھاکر اور پارٹی کے ریاستی صدر راجیو بندل نے ریاست کی سرحد میں داخل ہونے پر ان کا زوردار استقبال کیا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2150