image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 07:37 Hrs(IST)
Sports » Hockey

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم صحیح سمت میں : هریندر

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم صحیح سمت میں : هریندر
Harender

بنگلور، 23 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کی میزبانی میں آٹھ سے 18 دسمبر تک لکھنؤ میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے ہندستانی ٹیم کے کوچ هریندر سنگھ نے قومی ٹیم کی تیاریوں کو صحیح سمت میں بتایا ہے۔
جونیئر مرد ٹیم کے کوچ هریندر نے کہا کہ میزبان ٹیم کی تیاریاں بالکل صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں اور کھلاڑی بہت ہی فٹ ہیں۔
اتر پردیش کے لکھنؤ میں دسمبر میں 10 دن تک چلنے والے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کیلئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تیاریوں کے آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں اور میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

image