SportsPosted at: Dec 9 2023 10:04PM ہندوستان نے کناڈا کو 10-1 سے شکست دے کر جونیئر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
کوالالمپور، 9 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی جونیئر ٹیم نے ہفتہ کے روز کناڈا کو یکطرفہ مقابلے میں 10-1 سے شکست دے کر FIH ہاکی جونیئر ورلڈ کپ ملیشیا 2023 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
کوالالمپور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان پول- سی ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
ہندوستان کی جانب سے آدتیہ ارجن لالگے، روہت اور امندیپ لاکرا نے دو دو گول کیے جبکہ وشنوکانت، راجندر، کشواہا سوربھ آنند اور اتم سنگھ نے ایک ایک گول کیا۔