image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 21:13 Hrs(IST)
Sports

ہندوستانی خاتون ہاکی کو 1-2 سے شکست کا سامنا

ہندوستانی خاتون ہاکی کو 1-2 سے شکست کا سامنا

آکلینڈ ، 27 جنوری (یو این آئی) اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم کے خلاف شاندار 4-0 کی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ دورے کا عمدہ آغاز کرنے والی ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو پیر کو یہاں ایک سخت مقابلہ میں میزبان ٹیم سے 1-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم کی جانب سے سلیمہ ٹیٹے واحد گول اسکورر رہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے میگن ہل نے دو گول کئے ۔

اگلے میچ میں ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم بدہ کو نیوزی لینڈ سے کھیلے گی ۔

image