image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 13:04 Hrs(IST)
Sports » Hockey

سردار نہیں شريجیش بنے کپتان، سوشیلا کو خواتین کی کمان

سردار نہیں شريجیش بنے کپتان، سوشیلا کو خواتین کی کمان
sardar Singh

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ دلا کر ہندوستان کو براہ راست ریو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے والے اسٹار مڈفیلڈر سردار سنگھ کو ایک طرف کرتے ہوئے اسٹار گول کیپر پی آر شريجیش کو ان کھیلوں کے لئے ہندستانی ہاکی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے جبکہ خاتون ٹیم کی کپتان سوشیلا چانو بنائی گئی ہیں۔
ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) کے صدر نریندر بترا نے یہاں پریس کانفرنس میں بی جے پی صدر امت شاہ، مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل، بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر اور ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے سیکرٹری جنرل راجیو مہتا کی موجودگی میں ریو اولمپکس کے لئے ہندستان کی 16 رکنی مرد اور خاتون ٹیموں کا اعلان کیا۔
بی جے پی صدر شاہ نے دونوں ٹیموں کے کپتان اور وجے گوئل نے دونوں ٹیموں کے نائب کپتان کا اعلان کیا۔

image