image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 10:57 Hrs(IST)
Sports

مشتاق مستعفیٰ ، ننگومبم ہاکی انڈیا کا قائم مقام صدر مقرر

مشتاق مستعفیٰ ، ننگومبم ہاکی انڈیا کا قائم مقام صدر مقرر

نئی دہلی ، 10 جولائی (یو این آئی) ہاکی انڈیا کے صدر محمد مشتاق احمد نے ذاتی اور خاندانی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ہاکی انڈیا کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعہ کے روز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور مشتاق احمد کی جگہ منی پور کے گیانڈرو ننگومبم کو قائم مقام صدر مقرر کیا۔

ہاکی انڈیا کو مشتاق احمد کا استعفیٰ 7 جولائی کو موصول ہوا جس میں انہوں نے ذاتی اور خاندانی وابستگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے سبکدوشی کی پیش کش کی۔
محمد مشتاق کا استعفیٰ ہاکی انڈیا کے ہنگامی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں منظور کیا گیا ہے۔

image