image
Friday, Mar 29 2024 | Time 14:30 Hrs(IST)
Entertainment » Hollywood

سال میں صرف ایک فلم کرنا پسند ہے: کیٹ ونسلیٹ

سال میں صرف ایک فلم کرنا پسند ہے: کیٹ ونسلیٹ

لندن، 11 فروری (یو این آئی) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کو سال میں صرف ایک ہی فلم میں کام کرنا پسند ہے۔
فلم ’’ٹائٹینک‘‘ سے شہرت پانے والی کیٹ کے پاس فلموں کی کمی نہیں ہے اس کے باوجود وہ سال میں صر ف ایک ہی فلم کرنا پسند کرتی ہیں ۔
انہوں نے کہا ’’میرے لئے کام زیادہ معنی نہیں رکھتا، میرے لئے سال میں صرف ایک ہی فلم کافی ہے۔
انہوں نے کہا، "اداکاری کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہر کردار پراسرار اور مختلف چیلنجوں سے بھرا ہوتا ہے ۔
یہ تعطیلات پر جانے جیسا ہے اور مجھے یہ بہت پسند ہے۔
مجھے اداکاری پسند ہے اور بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ مجھے یہ راس بھی آرہی ہے۔
یو این آئی۔
شا پ۔
ایم اے۔
1443

image