NationalPosted at: Aug 13 2019 9:38PM کشمير میں لوگوں کا تحفظ اولین ترجیح ، پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ لے گی انتظامیہ: وزارت داخلہ
نئی دہلی ،13 اگست ( یواین آئی) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کا تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے اور وہاں عائد پابندیوں کو ہٹانے کےمتعلق فیصلہ مقامی انتظامیہ کے صورتحال کا جائز ہ لینے کی بنیاد پر ہی لیا جائے گا ۔ وزارت کے اعلی ٰحکام ذرائع نے آج یہاں کہا کہ جموں و کشمیر میں حکومت کو پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کو پیش آ رہی مشکلات اور تشدد کی وجہ سے جان و مال کے نقصانات میں سے ایک کو منتخب کرنا ہے اور حکومت کی سب سے بڑی فکر لوگوں کے تحفظ کے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ پابندیوں کے باوجود لوگوں کو مشکلات پیش نہ آئے ۔ پابندیوں کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں کو اکیلے نہیں دیکھا جانا چاہئے بلکہ مجموعی صورتحال پر غور کیا جانا چاہئے ۔ یہ پابندیاں تشدد اور جان و مال کے نقصانات کا خدشہ کو دیکھتے ہوئے عائد کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نے اس بات کویقینی بنایا ہے کہ اے ٹی ایم کھلے رہیں ،ٹریژری اور اسپتالوں میں عام کام کاج ہو ۔ انتظامیہ صورتحال کے جائزہ کی بنیاد پر ضرورت پڑنے پر پابندیوں میں ڈھیل دے گی اور یہ کام مرحلہ وار طریقے سے کیا جائے گا۔
یواین آئی ۔ ک ج