image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 22:19 Hrs(IST)
Others

حیدرآباد میں ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری اور قتل واقعہ۔چاروں ملزمین انکاونٹر میں ہلاک،سائبرآباد پولیس کی حمایت میں عوام کی نعرے بازی

حیدرآباد میں ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری اور قتل واقعہ۔چاروں ملزمین انکاونٹر میں ہلاک،سائبرآباد پولیس کی حمایت میں عوام کی نعرے بازی

حیدرآباد6دسمبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث تمام چار ملزمین انکاونٹر میں ہلاک ہوگئے۔یہ انکاونٹر کل شب تقریبا ساڑھے تین بجے پیش آیا۔سائبرآباد پولیس نے یہ بات بتائی۔عہدیداروں کے مطابق ملزمین کو اس واردات کے اصل مقام پر لے جایاجارہاتھا جہاں انہوں نے وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت ریزی کی تھی تاکہ اس واردات کی دوبارہ منظر کشی کے لئے لے جایا جارہا تھا کہ اس واردات کے سلسلہ میں تفصیلات حاصل کی جاسکیں اور یہ دیکھا جائے کہ کس طرح انہوں نے یہ واردات انجام دی تاہم یہ ملزمین بھاگنے کی کوشش کررہے تھے جس پر پولیس عہدیداروں نے ان پرفائرنگ کردی۔تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا تاہم گولی کے زخم کے سبب ان کی موت ہوگئی۔یہ چاروں ملزمین پولیس کی تحویل میں تھے اور ان کو چرلہ پلی جیل کی ہائی سیکوریٹی والی جیل میں رکھا گیا تھا جہاں پولیس کا بھاری بندوبست تھا اور زائد پولیس بھی جیل کے قریب تعینات کی گئی تھی۔ریاستی حکومت نے وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات کے سلسلہ میں ایک خصوصی عدالت کا بھی قیام عمل میں لایا تھا۔اس اندوہناک واردات نے پورے ملک کو دہلا کررکھ دیا تھا اور ملک کے کئی مقامات پر اس واقعہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ چل پڑا تھا۔سائبر آباد پولیس کے مطابق چار ملزمین کو 29نومبر کو گرفتار کیاگیا تھا۔ملزمین کی شناخت محمد عارف،جی شیوا،جے نوین اور سی چنا کیشولو کے طورپر کی گئی ہے۔ان تمام ملزمین کی عدالتی تحویل میں گزشتہ روز ہی توسیع کی گئی تھی جس کے بعد پولیس کی اسپیشل آپریشنس ٹیم (ایس آئی ٹی) نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اس واردات کی دوبارہ منظر کشی کے لئے ان کو واردات کے مقام پر لے جایا جائے۔ان تمام ملزمین کو رات دیر گئے اس واردات کے مقام پر لے جانے کافیصلہ کیا گیا تھا کیونکہ اس واقعہ کے بعد تمام ملزمین کے خلاف عوام کی جانب سے کافی برہمی ظاہر کی جارہی تھی۔اسی دوران ان چاروں نے پولیس کے ہتھیار چھینتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی۔انکاونٹر کے مقام پر سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سنجنار سمیت پولیس کے سینئر عہدیدار پہنچ گئے۔یہ انکاونٹر واردات کے مقام سے چند میٹر کے فاصلہ پر پیش آیا۔اس انکاونٹر میں ہلاک تمام ملزمین کی لاشوں کو شادنگر کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔بتایاجاتا ہے کہ شادنگر کے قریب چٹان پلی کے قریب پیش آئے اس انکاونٹر میں پولیس کے تین ملازمین بھی زخمی ہوئے ہیں۔انکاونٹر کے مقام پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے سائبر آباد پولیس کی ستائش کی۔عوام نے سائبرآباد پولیس کمشنر کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
یواین آئی وخ

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

28 Mar 2024 | 8:34 PM

سری نگر،28مارچ(یو این آئی)لوک سبھا انتخابات کو پر امن، آزادانہ ،شفاف اور منصفانہ طریقے پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر وجے کمار نے سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران انتخابی عمل کی تیاریوں کے حوالے سے مکمل آگاہی حاصل کی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image