NationalPosted at: May 26 2020 8:30PM حیدرآباد میں ایئر ایشیا کے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
نئی دہلی 26مئی(یو این آئی)ایئر ایشیا انڈیا کے ایک جہاز میں تکنیکی خرابی کے سبب حیدرآباد میں آج ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔
ایئر لائن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ نمبرآئی-51543 جے پور سے حیدرآباد جارہی تھی۔راستے میں اس کے انجن میں کچھ تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے ایک انجن بند کرنا پڑا۔اس کے بعد جہاز کو حیدرآباد ہوائی اڈہ پر ہی ہنگامی حالات میں اتارا گیا۔سبھی مسافر اور عملے کے ممبران محفوظ ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ انجینیر جہاز کی جانچ کررہے ہیں۔اس کی وجہ سے اگلی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جہاز میں 50مسافر سوار تھے۔طیارہ صبح 11:56 پر جے پور سے روانہ ہوا تھا اور دوپہر 1:26 پر حیدرآباد ہوائی اڈہ پر اترا۔یہ ایئر بس کمپنی کا اے 320 طیارہ تھا۔
یو این آئی۔الف الف