InternationalPosted at: Feb 18 2019 7:53PM آئی سی جے نے جادھو معاملے کی سماعت شروع کی
ہیگ ‘ 18فروری (یو این آئی) بین الاقوامی عدالت(آئی سی جے) نے کل بھوشن جادھو معاملے کی آج پیر سے سماعت شروع کی۔
سماعت کے دوران ہندوستان کی طرف سے دیپک متل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان نے جادھو کے خلاف مضحکہ خیز کارروائی کی ہے۔
سینئر وکیل ہریش سالوے نے عدالت سے کہا کہ ایک ہندوستانی شہری کی زندگی خطر ے میں ہے اور یہ بڑا افسوس ناک معاملہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان اس معاملے کو اپنے جھوٹے پروپیگنڈہ مہم کے لئے استعمال کررہا ہے اور یہ ویانا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔
جاری یو این آئی ج ا۔