image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 15:48 Hrs(IST)
Others

آن لائن بچت اکاؤنٹس کیلئے IDFC FIRST بینک نے شروع کی ویڈیو KYC

آن لائن بچت اکاؤنٹس کیلئے IDFC FIRST بینک نے شروع کی ویڈیو KYC

ممبئی، 27 مئی (یو این آئی) کسٹمرز کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے IDFC FIRST بینک نے آج اپنے آن لائن بچت اکاؤنٹس کھولنے کے سفر کیلئے ویڈیو KYC شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شروع سے آخر تک کا یہ ڈیجیٹل سفر بچت اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو مزیدار بنا دیتا ہے کیونکہ یہ کسٹمرز کو صرف تقریبا دو منٹ میں کاغذ کے بغیر KYC مکمل کرنے کی سہولت دیتا ہے اور بچت اکاؤنٹ کی بقایا رقم پر انڈسٹری کی بہترین شرح سود دیتا ہے۔
یہ ڈیجیٹل سہولت کسٹمرز کو گھر بیٹھے شاخ جیسا تجربہ فراہم کرتی ہے اور اس بات کو ممکن بناتی ہے کہ بینکرز کسٹمر سے ان کی سہولت کے مطابق ان سے ورچوئل ملاقات کریں۔ بغیر کسی رابطے والے اس طریقے میں کاغذ یا بایو میٹرک توثیق کا بالکل استعمال نہیں ہوتا، اور اس طرح KYC کے پروسیس کیلئے بینک اور کسٹمر کے درمیان شخصی طور پر ملاقات کی ضرورت بالکل ختم ہو جاتی ہے۔
کورونا وبا نے کسٹمرز کے اپنے بینکوں کے ساتھ معاملات کے طریقے کو تبدیل کر دیا ہے اور اب وہ لین دین کیلئے زیادہ تر ڈیجیٹل اور موبائل چینلز پر انحصار کرتے ہیں۔ ایک ایسے بینک کے طور پر، جو نئے ڈیجیٹل تجربات تخلیق کرنے کی اولین صف میں کھڑا ہے، IDFC FIRST نے اس پیدا ہونے والی نئی ضرورت کو فوری طور پر پہچانا اور اس نے اپنے کسٹمرز کو ذاتی نوعیت کے انسانی سپورٹ تک رسائی فراہم کرتے ہوئے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کو یقینی بنایا ہے۔
رٹیل لائبلٹیز، IDFC FIRST بینک کے سربراہ امت کمار نے بتایا کہ ’’کسٹمر پر توجہ دینے والے ایک بینک کے طور پر، ہم ایک ایسا ڈیجیٹل تجربہ تیار کر رہے ہیں جو شاخ کے اندر کے تجربے کو زندہ رکھتے ہوئے کسٹمر میں تحفظ کا احساس پیدا کرتاہے اور انہیں مشغول رکھتا ہے۔
ویڈیو KYC بچت اکاؤنٹس کھولنے کے آن لائن سفر کو آسان اور تیز رکھتا ہے کیونکہ اس کیلئے کسٹمر کو اپنے گھر سے باہر نکلنے یا اسے پروسیس کو مکمل کرنے کیلئے بینک کے کسی اہلکار سے ملاقات کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ کسٹمرز 7% سود کمانا شروع کر سکتے ہیں اور رکھنے گئے یا کسی جگہ سرمایہ کاری کئے ہوئے فنڈز سے ہونے والی اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ آمدنی میں ہونے والے نقصانات اور بیشتر اختیارات کی جانب سے کم منافع کی پیشکش کے پیش نظر موجودہ حالات میں یہ سہولت خاص طور پر بہت متعلق ہے۔‘‘
آن لائن بچت اکاؤنٹ کھولنے کیلئے RBI کا منظور شدہ ویڈیو KYC پروسیس کسٹمرز کو زیادہ سے زیادہ بقایا رکھنے کی کسی حد کے بغیر ایک پوری طرح کارگر بچت اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت دیتا ہے۔
جب آن لائن کوئی بچت اکاؤنٹ کھولا جاتا ہے، تو کسٹمرز کو ایک یوزر کیلئے مخصوص ویڈیو KYC لنک بھیجا جاتا ہے اور بینک کا نمائندہ ویڈیو کال پر KYC مکمل کرتا ہے۔ ریگولیشنز کے مطابق کسٹمر کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بینک نے سخت کنٹرولز بنائے ہیں۔
IDFC FIRST بینک کے بچت اکاؤنٹ کے ساتھ ڈھیر سارے فوائد حاصل ہوتے ہیں، جیسے آفرز کے ساتھ لوڈ کردہ ڈیبٹ کارڈ، یوزر فرینڈلی موبائل ایپ اور نیٹ بینکنگ، WhatsApp بینکنگ، اور 1 لاکھ روپئے سے اوپر کے بچت اکاؤنٹ بقائے پر 7% کی انڈسٹری کی بہترین شرح سود۔
بینک اپنے کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر فوری طور پر جواب دینے، ڈیجیٹل بینکنگ کے سفر کے ذریعے ان کا تعاون کرنے اور دور سے ٹرانزیکشن کرنے میں ان کی مدد کرنے کا پابند ہے۔
یو این آئی۔ سلام

خاص خبریں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: سات سیٹوں کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری

مدھیہ پردیش: سات سیٹوں کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری

بھوپال، 28 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائےگا۔

...مزید دیکھیں

دفاعی پیداوار كے محكمے كی جانب سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی اشورینس کی تنظیم نو کا نوٹیفکیشن جاری

28 Mar 2024 | 3:42 PM

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) 'کاروبار کرنے میں آسانی' اور دفاع کے شعبے میں خودانحصاری حاصل کے لیے ایک بڑا اصلاحاتی قدم اٹھاتے ہوئے وزارت دفاع کے ماتحت دفاعی پیداوار كے محكمے نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی اشورینس (ڈی جی کیو اے) کی تنظیمِ نو کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image