NationalPosted at: Feb 17 2020 10:09PM اندرا گاندھی پلاسٹک سے پاک ہوائی اڈہ بنا
نئی دہلی، 17فروری (یو این آئی)دہلی میں واقع اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈہ (آئی جی آئی اے) کو پیر کو سنگل پلاسٹک سے پوری طرح پاک ہونے کا اعلان کیا گیا۔
جی ایم آر کی سربراہی والے دہلی انٹرنیشنل ہوائی اڈہ لمیٹڈ(ڈائل) نے پیر کو اس سلسلہ کا اعلان کیا۔
اس موقع پر کانفرنس آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی)۔ آئی ٹی سی سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ ایکسلینٹ سنٹر (سی آئی ایس ڈی) نے ڈائل کو ہوائی اڈہ کو رضاکارانہ طریقہ سے پلاسٹک سے پاک کرنے کی مہم کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے لئے اعزاز سے نوازا۔
2019میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر’پلاسٹک آلودگی کو ہرانے‘ کے عزم کے ساتھ آئی جی آئی اے کمپلکس کو سنگل پلاسٹک سے پاک بنانے کی مہم شروع کرکے اسے پورا کرنے والا ملک کا پہلاہوائی اڈہ بن گیا ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2040