image
Friday, Apr 19 2024 | Time 11:14 Hrs(IST)
National

اگنو میں ایم اے اردو کورس کا آغاز کل سے

اگنو میں ایم اے اردو کورس کا آغاز کل سے

نئی دہلی،24جون (یو این آئی) اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کو عرف عام میں اگنو کے نام سے جانتے ہیں اگنو کا شمار دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے 25 جون 2021 اگنو کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا اسی دن اگنو میں ایم اے اردو کورس کا آغاز ہو رہا ہے  یہ اگنو کے لئے بھی اور عاشقان اردو کے لئے بھی ایک تاریخی دن ہے۔ اگنو کے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ اور اسکول آف ہیومنٹیز کی ڈائرکٹر پروفیسر مالتی ماتھر کی خصوصی کوششوں سے ایم اے اردو کورس کا آغاز ممکن ہو سکا ہے۔ 25 جون کو صبح ساڑھے دس بجے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ کی صدارت میں افتتاحی پروگرام کا آغاز ہوگا۔ ملک بھر کے عاشقان اردو اور شائقین اردو اگنو کے فیس بک پیج پر اس پروگرام کو لایؤ دیکھ سکیں گے۔یہ جانکاری یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔
ریلیز کے مطابق ہندوستان کی تین اہم علمی شخصیات کو اس افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی بنایا گیا ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں، کشمیر یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمداور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی موجودہ وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر اس آن لائن افتتاحی اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اسکول آف ہیومنٹیز کی بے حد فعال اور متحرک ڈائرکٹر پروفیسر مالتی ماتھر کے استقبالیہ کلمات سے اس پروگرام کا آغاز ہوگا۔ اردو کنسلٹنٹ ڈاکٹر قدسیہ نصیر اس آن لائن افتتاحی سیشن کی نظامت کریں گی اور دوسرے کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبد الحفیظ اظہار تشکر فرمائیں گے۔
ایم اے اردو کا یہ دو سالہ کورس کم از کم دو سال اور زیادہ سے زیادہ چار سال میں مکمل کیا جا سکے گا۔ جولائی اور جنوری دونوں سیشن میں آن لائن داخلہ کی سہولت ہے۔ فاصلاتی نظام تعلیم سے ایم اے اردو کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے یہ ایک نادر موقعہ ہے۔
اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں تعلیمی پروگراموں کے لیے مختلف ذرائع ترسیل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں سے مستقل طور پر اردو کے پروگرام بھی نشر کئے جاتے ہیں۔ اردو کے (Audio Visual) پروگرام بنانے کے لئے اردو داں افراد کا تقرر کیا گیا ہے۔ ایسے افراد جو الکٹرانک میڈیا میں مہارت رکھتے ہوں اور اردو زبان و ادب سے واقف ہوں۔ یہاں سے لائیو (Live) ریڈیو پروگرام بھی نشر کیا جاتا رہا ہے۔ زیادہ تر یونیورسٹی اور کالج سے اردو کے اساتذہ کی خدمات لی جاتی ہیں۔ گیان درشن کے لئے مختلف موضوعات پر سیکڑوں پروگرام بنائے گئے ہیں۔
اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے 21 اسکولوں میں ایک اسکول، اسکول آف ہیومینیٹیز (انسانی علوم کا اسکول) بھی ہے۔اسکول میں پڑھائی جانے والی زبانیں انگریزی، ہندی، اردواورسنسکرت، پنجابی کے علاوہ گیارہ جدید ہندوستانی زبانیں بھی ہیں۔
اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں نظام یہ ہے کورس میٹیریل تیار کرنے کے لیے باہر کے با صلاحیت افراد کی خدمات لی جاتی ہیں اس کے لیے ملک کی مختلف یونیورسٹیز اور کالج کے اساتذہ سے رابطہ قائم کیا جاتا ہے۔ اگنو کی انتظامیہ اس کے لیے ایک پینل تیار کرتی ہے اس پینل میں کچھ منتخب نام رکھے جاتے ہیں۔جن کی خدمات وقتاً فوقتاً تدریسی مواد تیار کرنے کے لیے لی جاتی ہیں۔ موجودہ وقت میں دہلی سے جامعیہ ملیہ اسلامیہ، دہلی یونیورسٹی اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے علاوہ ذاکر حسین کالج اور دیگر کالجز کے ان خواتین و حضرات کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو درس و تدریس سے وابسطہ ہیں۔اس کے علاوہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، حیدر آباد یونیورسٹی، بہار سینٹرل یونیورسٹی، کولکاتہ یونیورسٹی، بنارس ہندو یونیورسٹی، جموں یونیورسٹی، کاشمیر یونیورسٹی، حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی، مولانا آزاد نیشنل اوپن یو نیورسٹی کے اساتذہ سے بھی رابطہ قائم کیا گیا اور ان کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔ تاکہ بی اے اور ایم اے کی سطح پر ایک اچھا نصاب تیار ہو سکے اور جو نصاب پہلے سے تیار ہے، ان میں جو غلطیاں رہ گئی ہیں یا ان میں کسی طرح کے ترمیم و اضافے کی جو گنجائش ہے اور پینل کے ایکسپرٹس نے جن کی طرف نشاندہی کی ہے اس کو دور کیا جا سکے۔ جن خواتین و حضرات سے ہم کورس میٹیریل تیار کرنے کے لیے خدمات حاصل کرتے ہیں ہم ان سے رابطے میں رہتے ہیں اور ان سے بار بار گزارش کرتے رہتے ہیں کہ وہ ہمارے فارمیٹ کے مطابق ہی اسباق لکھیں۔اردو کی تعلیم اگنو میں جاری و ساری رہے اور ملک کے طول و عرض میں طالب علم اگنو کے ذریعے اردو کی تعلیم حاصل کر سکیں اس کے لیے اگنو انتظامیہ مثبت انداز فکر کے ساتھ تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
اگنو کے قیام کے بعد ہی اس بات کی ضرورت محسوس کی جانے لگی تھی کہ اس فاصلاتی نظامِ تعلیم کے تحت اردو زبان و ادب کی بھی تعلیم کا معقول انتظام ہونا چاہیے۔ وقتََافوقتََااس کے لیے مانگ بھی اٹھتی رہی، بالآخر 2009میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں اردو زبان و ادب کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا۔
جاری۔یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

نیروبی، 19 اپریل (یو این آئی) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کو ملک کے شمال مغربی حصے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوئے 10 سینئر کمانڈروں میں فوجی سربراہ فرانسس اوگولا کی موت کی تصدیق کی۔

...مزید دیکھیں
وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image