image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 18:09 Hrs(IST)
National

کوئی بل بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط رشتوں پر اثر نہیں ڈال سکتا:ہندوستان

کوئی بل بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط رشتوں پر اثر نہیں ڈال سکتا:ہندوستان

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی)ہندوستان نے شہریت ترمیمی بل کے سلسلے میں بنگل دیشی حکومت میں ناراضگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو کہا ہے کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کے ’سونالی ادھیائے‘ کے وسط میں ہیں اور کوئی بل ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مضبوط تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی بریفنگ میں کہا کہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمؤمن کے ہندوستان دورے کو ٹالنے کے پیچھے گھریلو وجہ ہے۔ وہاں کی حکومت نے وزیرخارجہ کے دورے ملتوی کرنے کی اطلاع پہلے ہی دے دی ہے، جو 12 سے 14 دسمبر 2019 کے درمیان ہونے والی تھی اور انہیں 6 ویں بحر ہند بات چیت میں حصہ لینا تھا۔
انہوںنے کہا کہ بنگلہ دیش حکومت نے کہا ہے کہ مسٹر مومن کو 16 دسمبر کو’وجے دیوس‘ کے انعقاد کے سلسلے میں گھریلو وجوہات سے دورے کا پروگرام بدلنا پڑا ہے۔
ترجمان نے اس طرح کے اٹکلوں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مومن کے دورے کے ملتوی کرنے کی وجہ پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل کا پاس ہونا ہے۔
انہوں نے وزیر داخلہ کے راجیہ سبھا میں دیئے گئے بیان کا ذکر کیا جس میں مسٹر شاہ نے بنگلہ بندھو مجیب الرحمان کے کردار اور وزیراعظم شیخ حسینہ کے بہترین قیادت کی تعریف کی ہے۔
جاری۔یو این آئی۔ظ ا

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کوسبوتاژ کیا : عمر عبداللہ

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کوسبوتاژ کیا : عمر عبداللہ

سری نگر،28مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ کو 10سال حکومت کرنے کے بعد الیکشن قریب آتے ہی افسپا کی منسوخی یاد آئی لیکن دو بار حکومتی معیاد پوری کرنے کے دوران ان لوگوں کو اس کالے قانون کی منسوخی کا خیال نہیں آیا۔

...مزید دیکھیں
مالی سال کے آخری دن مارکیٹ گلزار

مالی سال کے آخری دن مارکیٹ گلزار

ممبئی 28 مارچ (یو این آئی) دنیا کے بڑے مرکزی بینکوں کی جانب سے سود کی شرحوں میں کمی کرنے کی امید میں عالمی منڈی میں مثبت رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ملک کی اقتصادی ترقی کے تخمینے میں اضافہ اور آر بی آئی کے متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف) میں قرض دہندگان کے سرمایہ کاری کے اصولوں میں نرمی کے بعد مالی حالت میں بہتری کے باعث ہمہ گیر خریداری کی وجہ سے رواں مالی سال کے آخری کاروباری دن آج اسٹاک مارکیٹ گلزار رہی۔

...مزید دیکھیں

امریکی اعتراضات مکمل طور پر ناقابل قبول اور غیر منصفانہ:ہندوستان

28 Mar 2024 | 6:04 PM

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستان نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری اور کانگریس کے بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کے سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ کے مسلسل تبصروں پر آج برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے رشتے میں اس کے الزامات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور اس طرح کا رویہ نامناسب ہے۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image