NationalPosted at: Jan 25 2020 6:30PM برازیل کے صدر کا زبردست استقبال
نئی دہلی،25جنوری(یواین آئی)وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے ہفتے کو برازیل کے صدر جائر بولسونارو سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے موضوع پر بات چیت کی۔
ملک کے 71ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی کے طورپر مسٹر بولسونارو جمعہ کی شام یہاں پہنچےتھے۔خارجی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیاتھا۔
سب سے پہلے مسٹر بولسونارو کا رسمی طورپر استقبال راشٹرپتی بھون کے احاطے میں کیاگیا۔اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم مسٹر مودی بھی موجود تھے۔بعد میں وہ راج گھاٹ گئے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
بعد میں وہ حیدرآباد ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ ہوئی۔میٹنگ کے بعد دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے اور پریس سے بات چیت ہوگی۔
یواین آئی۔اےایم۔