image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:20 Hrs(IST)
National

ہندوستان اور چین ایل اے سی سے فوجی دستے پیچھے ہٹانے پر متفق

ہندوستان اور چین ایل اے سی سے فوجی دستے پیچھے ہٹانے پر متفق

نئی دہلی، 6 جولائی (یو این آئي) لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر ہندوستانی اور چینی افواج کے مابین گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ سے جاری تعطل اور محدود جھڑپوں کے بعد اتوار کے روز پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان ٹیلیفون پر خصوصی نمائندوں کی سطح کی بات چیت ہوئی، جس میں چین نے بھارت کے سخت موقف کے سامنے اعتراف کیا کہ ایل اے سی پر آمنے سامنے کھڑے فوجی دستوں کو مکمل طور پر پیچھے ہٹانا اور سرحدی علاقوں میں امن کی بحالی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
سرحدی معاملے پر ہندوستان اور چین کے خصوصی نمائندوں؛ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اتوار کے روز ہند- چین سرحد کے مغربی سیکٹر میں حالیہ واقعات کے بارے میں کھلے طورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جس میں مسٹر ڈوبھال نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ چینی فوج کو ہر حال میں ایل اے سی کا احترام کرنا ہوگا۔
وزارت خارجہ کی طرف سے آج جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق ظاہر کیا کہ انہیں سرحد پر امن برقرار رکھنے کے لئے دونوں ممالک کے لیڈروں وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جنپنگ کے درمیان قائم اتفاق رائے کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے سرحد پر قیام امن ضروری ہے۔ یہ بات بھی واضح کی گئی کہ انہیں اختلاف رائے کو تنازعہ نہیں بننے دینا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ سرحد پر مکمل امن کے لیے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) سے متصل علاقوں سے فوج کو پیچھے ہٹانا اور سرحد پر کشیدگی کو کم کرنا ضروری ہے۔ دونوں فریقوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ سرحد پر تناؤ کو کم کرنے کے لئے مرحلہ وار طریقے سے قدم اٹھائے جائيں"۔
بیان کے مطابق انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں فریقین کو لائن آف ایکچول کنٹرول کا سختی سے احترام کرنا چاہئے اور جوں کی توں حالت کو تبدیل کرنے کے لئے یکطرفہ اقدامات نہیں کیے جانے چاہئیں۔ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہونا چاہئے جس سے سرحد پر بد امنی پیدا ہو۔
دونوں خصوصی نمائندوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں طرف کے سفارتی اور فوجی حکام کو مقررہ چینلوں کے ذریعے بات چیت جاری رکھنی چاہئے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں خصوصی نمائندے دو طرفہ معاہدوں اور پروٹوکول کے مطابق سرحد پرمکمل امن بحالی کے لئے بات چیت جاری رکھیں گے۔
دریں اثناء، ذرائع کے مطابق 29 جون کو دونوں افواج کے کورکمانڈروں کے درمیان ہونے والی بات چیت اور شرطوں کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے آج وادی گلوان سے پیچھے ہٹنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
یو این آئي۔ م ش۔ ایف اے۔1835

خاص خبریں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عراق میں داعش کے 11 جنگجووں  کو پھانسی دی گئی

عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

بغداد، 25 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

ساؤ پالو، 25 اپریل (ژنہوا) برازیل کی ایک اہم شاہراہ پر بدھ کے روز دو مال بردار ٹرکوں اور ایک کار کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image