image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 01:41 Hrs(IST)
National

ہندستان کے ساتھ مذاکرات مثبت: چینی میڈیا

ہندستان کے ساتھ مذاکرات مثبت: چینی میڈیا

نئی دہلی، 14 جنوری (یو این آئی) چینی میڈیا کا کہنا ہےکہ ہندستان اور چین کے درمیان کو ر کمانڈر سطح کی 14 ویں مرحلے کی بات چیت مثبت رہی اور دونوں فریقوں نے استحکام برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاہم دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات برقرار ہیں اور ملاقات کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے مذاکرات کے 14ویں دور کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں مشترکہ بیان جاری کیا گیا تھا، جب کہ اس سے قبل ہونے والی بات چیت میں ایسا نہیں کیا جا سکتا تھا۔
گلوبل ٹائمز نے چینی عسکری ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’تین ماہ قبل مذاکرات کا 13واں دور کشیدگی کے ماحول میں ختم ہوا تھا۔ تاہم اس بار ماحول دوستانہ رہا جو کہ ایک اچھی علامت ہے۔ یقیناً دونوں فریقوں کے درمیان اختلاف رائے تھا اور کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آیا۔گلوبل ٹائمز نے مزید لکھاکہ باہمی گفت و شنید ہمیشہ ٹکراؤ و تصادم سے بہتر ہوتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کمانڈر سطح کی ملاقات سے سوالات کے عملی حل میں مدد ملے گی۔
اخبار نے کچھ معاملات پر ہندوستان کے موقف کی بھی تعریف کی اور کہاکہ ہندوستان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی مہم میں امریکہ جیسے مغربی ممالک کی طرح حصہ نہیں لیا کیونکہ ہندوستانی حکومت نے '’پڑوسی پہلے‘ کی پالیسی پر عمل کیا۔
اخبار نے لکھا کہ ہندوستان کچھ چینی سرمایہ کاری پر پابندیوں میں نرمی پر بھی غور کر رہا ہے۔گلوبل ٹائمز نے ایک ماہر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان سمجھ گیا ہے کہ سرحدی مسئلے کو حل کرنے کے علاوہ، وہ بین الاقوامی مسائل، معیشت اور تجارت جیسے دیگر کئی شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے۔
گلوبل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دونوں ممالک موسم سرما کے دوران استحکام اور حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ اس سے حادثات اور تصادم کا خطرہ کم ہو جائے گا۔
اہم بات یہ ہے کہ جمعرات کو دونوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ وہ اس سے قبل ہونے والی بات چیت کے نتائج پر مضبوط موقف اختیار کریں گے۔ گزشتہ مذاکرات میں کوئی مشترکہ بیان جاری نہیں کیا گیاتھا، پھر الگ الگ بیانات جاری کیے گئے جس میں ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی الزامات لگائے گئے۔
یو این آئی۔ اے ای

خاص خبریں
انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 102 حلقوں کے لئے جمعہ کو 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں کرائے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی ان سیٹوں پر کل 16.63 کروڑ ووٹروں کو کل 1625 امیدواروں میں سے انتخاب کرنا تھا۔

...مزید دیکھیں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

کلکتہ 19اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر کانگریس اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی ایم ’’انڈیا ‘‘ اتحاد نہیں ہے بلکہ یہ دونوں پارٹیاں اس وقت بی جے پی کی ایجنڈہیںمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی جیت کی پیش گوئی کرنے والے تمام پری پول سروے جعلی ہیں  بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔

...مزید دیکھیں
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

تل ابیب،19 اپريل (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیلی حکام کا "رفح میں حماس کو زیر کرنے" کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے اور اسرائیلی فریق نے علاقے پر حملوں کے پلان میں "امریکہ کے اندیشوں" کو ملحوظ رکھنے کی رضامندی دے دی ہے وائٹ ہاوس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی حکام نے آن لائن اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملے اور رفح پر اسرائیل کے حملہ پلان پر بات چیت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

تہران،19 اپريل (یو این آئی) ایران نے خبردار کردیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی پر فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کر چکا، خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ کوموقع دینے کو تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

ملاں پور، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 33ویں میچ میں پنجاب کنگز کے آشوتوش شرما کی بلے بازی کی تمام تعریفوں کے درمیان ممبئی انڈینس کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا کہ وہ بھی آشوتوش کی شاندار بلے بازی سے لطف اندوز ہوئے آشوتوش سوریہ کمار اور گلین میکسویل کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 34ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

19 Apr 2024 | 11:59 PM

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعہ کو کھیلے گئے 34ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................7......6......1.....0.....12......0.677کولکاتہ نائٹ رائیڈرز............ ...............6......4.....2......0......8.......1.399چنئی سپر کنگز ..................................7......4.....3.....0.......8.......0.529سن رائزرز حیدرآباد............ ................6......4.....2......0......8........0.502لکھنؤ سپر جائنٹس.................................7......4.....3.....0.......8.......0.123دہلی کیپٹلز ................................. ........7......3.....4......0......6......-0.074ممبئی انڈینز ................................. .......7......3.....4.....0.......6......-0.133گجرات ٹائٹنز ................................. ......7......3.....4......0......6.......-1.303پنجاب کنگز ................................. ........7......2.....5......0......4.......-0.251رائل چیلنجرز بنگلور..............................7......1.....6......0......2.......-1.185یواین آئی۔

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 7:05 PM

ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے میں شکیل دل کا ہوں ترجماں کہ محبتوں کا ہوں رازداں -مجھے فخر ہے مری شاعری مری زندگی سے جدا نہیں - شکیل احمد ،تین اگست 1916 کو اتر پردیش کے بدایوں قصبے میں پیدا ہوئے ۔ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ والد جمیل احمد سوختہ قادری بدایونی ممبئی کی مسجد میں خطیب او رپیش امام تھے اس لیے شکیل کی ابتدائی تعلیم اسلامی مکتب میں ہوئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image