image
Friday, Mar 29 2024 | Time 12:44 Hrs(IST)
National

ملک میں ایک دن میں 22لاکھ زائد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی

ملک میں ایک دن میں 22لاکھ زائد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی

نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 22 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 163.84 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 لاکھ 35 ہزار 267 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 163 کروڑ 84 لاکھ 39 ہزار 207 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 86 ہزار 384 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 2 ہزار 472 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.46 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 19.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں تین لاکھ چھ ہزار 357 افراد کووڈ سے شفایاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 76 لاکھ 77 ہزار 328 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس کی شرح 93.33 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 14 لاکھ 62 ہزار 261 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل
72 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 248 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔
یواین آئی،اظ

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image