NationalPosted at: May 14 2022 5:20PM کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 191.15 کروڑ سے متجاوز
نئی دہلی، 14 مئی (یو این آئی) ملک بھر میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 191.15 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 191 کروڑ 15 لاکھ 90 ہزار 370 کووڈ افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے ۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 2858 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد گھٹ کر 18 ہزار 96 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد جبکہ یومیہ کیسز کی شرح 0.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3355 مریض کووڈ سے شفایاب جس کے بعد ملک میں اب تک کل چار کروڑ 25 لاکھ 76 ہزار 815 کووڈ سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور یہ شرح 98.74 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 86 ہزار 963 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر
84 کروڑ 34 لاکھ 31 ہزار 758 ہوچکی ہے۔
یواین آئی،اظ