NationalPosted at: Mar 22 2023 8:26PM نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کی نمائش میں کورین بدھ مت کے 1,700 سال کی تاریخ
نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) کوریا کے سفارت خانے اور کوریا کے ثقافتی مرکز نے کوریا اور ہندوستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کوریائی بدھ مت کے جوگی آرڈر کے ساتھ مل کر یہاں کی نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ میں 'ہندوستان میں بدھسٹ کلچر، دی لینڈ آف بدھ' کے عنوان سے ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
بدھ مت کی پینٹنگ اسکرول آرٹ کو نمائش میں دیکھا جا سکتا ہے، جسے 'گوے بل' کہا جاتا ہے۔ یہ روایتی کوریائی بدھ رسومات کی علامت ہے۔ کوریا کی روایتی بدھ ثقافت نے بین الاقوامی توجہ مبذول کی ہے اور اس نمائش کے ذریعے اسے ہندوستان میں متعارف کرایا جائے گا۔ 22 مارچ سے 25 مارچ تک منعقد ہونے والی اس نمائش میں مختلف تقریبات پیش کی جائیں گی، جن میں کوریائی ثقافتی اشیاء کی پینٹنگ، کورین بدھ مت کے متن کی سیاہی کا تجربہ کرنا، کمل کی لالٹینیں بنانا اور بہت کچھ شامل ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے آئی سی سی آر کے ڈائریکٹر جنرل کمار توہین نے کہاکہ ’’نمائش ہندوستان اور کوریا کے درمیان بدھ مت کے تعلق اور دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ ‘‘
انہوں نے بودھ گیا کی یاترا کی کامیاب تکمیل پر بھی مبارکباد پیش کی، جس میں ہندوستان اور کوریا کے بدھ مت تعلقات اور دوستی کے درمیان مثالی تعاون کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
ہندوستان میں کوریا کے سفیر چانگ جے بوک نے کہاکہ "کوریا اور ہندوستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ مت اور بدھ مت کلچرل ایکسچینج پروگرام کوریا اور ہندوستان کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی بنیاد بن سکتا ہے۔
یواین آئی۔ ظا