NationalPosted at: Feb 26 2021 12:02AM پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات میں دلچسپی لیکن موضوع پر رویے میں کوئی تبدیلی نہیں: ہندوستان
نئی دہلی، 25 فروری (یو این آئی) ہندوستان نے پاکستان کے جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی اور دیگر تمام معاہدوں کی مکمل پاسداری کا خیرمقدم کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہر موضوع کو پرامن طور پر دوطرفہ بات چیت سے حل کرنے کا پابند عہد ہے۔ لیکن معاملات پر ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں اس بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، ”ہندوستان پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کا خواہاں ہے۔ ہم نے یہ ہمیشہ کہا ہے کہ ہم تمام معاملات پرامن دو طرفہ طریقے سے حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی اور جموں و کشمیر کی خود مختاری سمیت تمام اہم امور پر ہندوستان کا موقف بدستور برقرار ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
پاکستان سے متصل سرحد پر اچانک ایک اہم واقعہ میں ، ہندوستان اور پاکستان نے بدھ کی رات سے لائن آف کنٹرول اور اس سے ملحقہ تمام شعبوں میں جنگ بندی اور دیگر تمام معاہدوں کی پاسداری پر اتفاق کیا ہے۔ ہندوستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل نعمان زکریا کے مابین پہلے سے قائم ہاٹ لائن پر بات چیت کے دوران یہ رضامندی ہوئی۔ دونوں فوجی افسران نے خوشگوار ماحول میں لائن آف کنٹرول اور تمام شعبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔