image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 20:27 Hrs(IST)
National

آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے قانون بنایاجائے:رام دیو

آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے قانون بنایاجائے:رام دیو

نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی)یوگ گرو رام دیو نے حکومت سے ملک میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوامی رام دیو نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہےکہ حکومت کو آبادی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں سخت اقدام کرنے چاہئیں اور دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو سزا دیئے جانے کا التزام کیا جانا چاہئے۔
انہوں نےبتایا کہ ملک کی آبادی 125 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور یہ قابو میں نہیں آرہی ہے۔ اس پر سوچنا ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ ملک میں قدرتی وسائل میں کمی ہے۔ ملک میں صنعتی ترقی اور شہری آبادی میں اضافہ کی وجہ سے کھیتی کی زمینیں کم ہورہی ہیں۔ پانی کے بحران میں اضافہ ہورہا ہے اور کئی دیگر قسم کے مسائل پیدا ہورہے ہیں جس کی وجہ سے آبادی کو قابو کرنے کی ضرورت ہے۔
یو این آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ مودی حکومت وزیر اعلیٰ کو انسولین نہ دے کر انہیں مارنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں
دہلی نے ٹاس جیتا، حیدرآباد پہلے بیٹنگ کرے گا

دہلی نے ٹاس جیتا، حیدرآباد پہلے بیٹنگ کرے گا

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 35ویں میچ میں ہفتہ کو دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر سن رائزرس حیدرآباد کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

...مزید دیکھیں

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image