NationalPosted at: Nov 30 2024 5:18PM ہندوستان اور سنگاپور کے فوجیوں کے درمیان مشترکہ مشق 'اگنی واریر' اختتام پذیر ہوئی
نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی فوج اور سنگاپور کی مسلح افواج کی دو طرفہ مشترکہ فوجی مشق "اگنی واریر - 2024" آج مہاراشٹر کے فیلڈ فائرنگ رینج دیولالی میں اختتام پذیر ہوئی فوج کے مطابق، 28 نومبر کو شروع ہونے والی سہ روزہ مشق میں سنگاپور کی مسلح افواج کا دستہ شامل تھا، جس میں سنگاپور کے آرٹلری کے 182 فوجی اور ہندوستانی فوج کی آرٹلری رجمنٹ کے 114 فوجی شامل تھے مشق کا مقصد اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایک کثیر قومی قوت کے طور پر جوائنٹیشن حاصل کرنے کے لیے مشقوں اور طریقہ کار کے بارے میں باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانا تھا۔
مشق میں دونوں فوجوں کے توپخانے کے ذریعے مشترکہ فائر پاور پلاننگ، عملدرآمد اور نئی نسل کے آلات کے استعمال کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس مشق کے دوران ڈائریکٹر جنرل آف آرٹلری لیفٹیننٹ جنرل ادوش کمار، کمانڈنٹ ا سکول آف آرٹلری لیفٹیننٹ جنرل این ایس سرنا اور سنگاپور کی مسلح افواج کے چیف آرٹلری آفیسر کرنل اونگ چیو پیرانگ موجود تھے۔