image
Thursday, Jun 8 2023 | Time 13:49 Hrs(IST)
National

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن: مودی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف  گامزن: مودی

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2030 میں ملک میں 6 جی خدمات کے لیے 'انڈیا 6 جی ویژن' دستاویز جاری کرتے ہوئے ملک میں ٹیلی کام کے شعبے میں ہو رہے کام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی کام ٹیکنالوجی ایکسپورٹر بننے کی طرف بڑھ رہا ہے مسٹر مودی نے یہاں وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں انٹرنیشنل ٹیلی کام یونین (آئی ٹی یو) کے علاقائی دفتر اور اختراعی مرکز کے افتتاح کے ساتھ ساتھ انڈیا 6 جی ویژن دستاویز جاری کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 6جی ٹیسٹ بیڈ پروجیکٹ بھی لانچ کیا گیا اورکال بیف یو ڈیگ ایپ کی نقاب کشائی کی گئی۔
اس کے بعد مسٹر مودی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہائی ہندوستان کے لئے ٹیک ایڈ ہے۔ ہندوستان کا ٹیلی کام اور ڈیجیٹل ماڈل ہموار، محفوظ، شفاف ہونے کے ساتھ ساتھ آزمائشی اور قابل اعتماد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تیزی سے 5جی خدمات شروع کرنے والا دنیا کا سرکردہ ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم 6جی کے بارے میں بات کر رہے ہیں صرف 5جی رول آؤٹ کے چھ ماہ بعد۔ اس سے ہندوستان کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔ آج اس حوالے سے ایک ویژن دستاویز بھی جاری کی گئی ہے اور یہ اگلے چند سالوں میں 6جی کے لیے ایک اہم بنیاد بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والے آئی ٹی یو کے اس مرکز سے نہ صرف ہندوستان بلکہ خطے کے تمام ممالک کو ٹیلی کام کے شعبے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ یہ سنٹر 6جی کے رول آؤٹ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے لیے ٹیلی کام ٹیکنالوجی طاقت کا راستہ نہیں ہے، بلکہ لوگوں کو بااختیار بنانے کا مشن ہے۔ آج ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہندوستان میں عالمگیر ہے اور یہ سب کے لیے قابل رسائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت حقیقی معیشت سے ڈھائی گنا زیادہ ہو گئی ہے اور ہندوستان ڈیجیٹل انقلاب کے اگلے قدم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ملک کی 5جی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سروس صرف 120 دنوں میں 125 شہروں تک پہنچ گئی تھی اور آج چھ ماہ کے اندر ملک کے 350 اضلاع تک پہنچ چکی ہے۔
یہ اعلان کرتے ہوئے کہ ملک میں 5جی کے لیے جلد ہی 100 لیبز قائم کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا 5جی معیار عالمی معیار کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہندوستان کے دیہات میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد شہری انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح ڈیجیٹل پاور ملک کے کونے کونے تک پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے نے مل کر ملک میں آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کو پچھلے نو سالوں میں 25 لاکھ کلومیٹر تک بڑھا دیا ہے اور دو لاکھ گرام پنچایتوں کو اس سے جوڑا گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں پانچ لاکھ کامن سروس سینٹر ہیں جو لوگوں کو ڈیجیٹل خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں، قسطوں میں نہیں ہوگا کوئی اضافہ

پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں، قسطوں میں نہیں ہوگا کوئی اضافہ

ممبئی، 8 جون (یو این آئی) ایل نینو کے مانسون پر اثر انداز ہونے کے خطرے کو نظر میں رکھتے ہوئے افراط زر کو ہدف کی حد کے اندر رکھے جانے کے مقصد سے ، ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے عام لوگوں کے گھر، کار اور دیگر قرضوں کی قسطوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا کمیٹی نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
چناب میں دولین والے جیسوال برج کی تعمیر کاکا م مکمل:نتن گڈکری

چناب میں دولین والے جیسوال برج کی تعمیر کاکا م مکمل:نتن گڈکری

نئی دہلی، 8 جون (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ جموں وکشمیر میں این ایچ -44کے اودھم پور-رام بن سیکشن پر واقع دریائے چناب میں دولین والے جیسوال برج کی تعمیر کاکا م مکمل ہوگیاہے ایک سلسلے وارٹوئیٹ میں وزیرموصوف نے کہاکہ یہ شاندار ڈیزائن کیاگیا بیلنس کینٹی لیور پل 118میٹرپرمحیط ہے اوراسے 20کروڑکی لاگت سے تیارکیاگیاہے مسٹر گڈکری نے کہاکہ اس پل کے بننے سے دو مقاصد پورے ہونگے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کورونا کے 199 نئے معاملے

ملک میں کورونا کے 199 نئے معاملے

نئی دہلی، 8 جون (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 199 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں دو مریضوں کی موت ہوئی ہے اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,680 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ملک میں اب تک 2,20,67,28,000 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 144 کم ہو کر 2,687 رہ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش میں لو کے سبب  سیکنڈری اسکول بند

بنگلہ دیش میں لو کے سبب سیکنڈری اسکول بند

ڈھاکہ، 8 جون (یو این آئی) بنگلہ دیش میں شدید لو کی وجہ سے تمام سیکنڈری اسکول بند رہیں گے ڈائریکٹوریٹ آف سیکنڈری اینڈ ہائر ایجوکیشن نے یہ اعلان کیا ہے سیکنڈری اور اعلیٰ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر نہال احمد نے بدھ کو اس کی تصدیق کی اس سے قبل بچوں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے تمام پرائمری اسکول 5 سے 8 جون تک چار روز کے لیے بند کردیے گئے تھے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

سری نگر، 8 جون (یو این آئی) وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے کم درج ہو رہا ہے محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 12 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بعد سہہ پہر بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس دوران درجہ حرارت میں اضافہ درج ہونے سے گرمی بھی بڑھ جائے گی۔

...مزید دیکھیں
جنوبی کوریا میں ایسکیلیٹر کی خرابی سے چودہ افراد زخمی

جنوبی کوریا میں ایسکیلیٹر کی خرابی سے چودہ افراد زخمی

سیول، 8 جون (یو این آئی) جنوبی کوریا کے ایک میٹرو اسٹیشن پر جمعرات کو ایک ایسکیلیٹر کی خرابی سے کے سبب کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے یونہاپ نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی ایجنسی کے مطابق سیول سے تقریباً 20 کلومیٹر جنوب میں، سیونگنام کے ایک میٹرو اسٹیشن پر ایک اوپر کی جانب جانے والا ایسکیلیٹر مقامی وقت کے مطابق (2320 جی ایم ٹی بدھ) صبح 8:20 بجے کے قریب الٹا چلنے لگا۔

...مزید دیکھیں
بی ایس ایف نے امرتسر بارڈر کے قریب پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

بی ایس ایف نے امرتسر بارڈر کے قریب پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

جالندھر، 8 جون (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بھینی راجپوتانہ میں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا ہے بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی رات تقریباً 9.10 بجے، بی ایس ایف کے گہرائی میں تعینات دستوں نے گاؤں بھینی راجپوتانہ ضلع امرتسر کے قریب ایک مشتبہ ڈرون کی ہلکی سی آواز سنی۔

...مزید دیکھیں

مگدان میں پھنسے ہوئے مسافروں کو لانے کے لیے ایئر انڈیا کا ریزرو طیارہ روانہ

08 Jun 2023 | 12:29 PM

مگدان،/روس/، 8 جون (یو این آئی) ایئر انڈیا کے ایک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد وہاں پھنسے مسافروں کو واپس لانے کے لئے ایئرانڈیا کے ایک ریزرو طیارے کو جمعرات علی الصبح روس کے مگدان کے لیے روانہ کیا گیا۔

چناب میں دولین والے جیسوال برج کی تعمیر کاکا م مکمل:نتن گڈکری

چناب میں دولین والے جیسوال برج کی تعمیر کاکا م مکمل:نتن گڈکری

08 Jun 2023 | 1:21 PM

نئی دہلی، 8 جون (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ جموں وکشمیر میں این ایچ -44کے اودھم پور-رام بن سیکشن پر واقع دریائے چناب میں دولین والے جیسوال برج کی تعمیر کاکا م مکمل ہوگیاہے ایک سلسلے وارٹوئیٹ میں وزیرموصوف نے کہاکہ یہ شاندار ڈیزائن کیاگیا بیلنس کینٹی لیور پل 118میٹرپرمحیط ہے اوراسے 20کروڑکی لاگت سے تیارکیاگیاہے مسٹر گڈکری نے کہاکہ اس پل کے بننے سے دو مقاصد پورے ہونگے۔ پہلا ، چندرکوٹ سے رام بن سیکشن پر بھیڑبھاڑ کم ہوگی اور اس سے بلارکاوٹ گاڑیوں کی نقل وحرکت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

بہناگا ٹرین حادثہ: سی بی آئی نے کیس درج کیا

06 Jun 2023 | 10:17 PM

بھونیشور، 6 جون (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے وزارت ریلوے کی درخواست اور حکومت اوڈیشہ کی رضامندی پر جمعہ کو کورومنڈیل ایکسپریس، یسونت پور ہاوڑہ ایکسپریس اور بہناگا بازار اسٹیشن پر ایک مال ٹرین کے پٹری سے اترنے کے سلسلے میں منگل کو ایک کیس درج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image