image
Monday, Nov 30 2020 | Time 22:03 Hrs(IST)
  • وشوناتھ نااہل، وزیر نہیں بنایا جاسکتا
  • ہمیر پور میں ایس پی لیڈر کی خودکشی
  • کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی
  • پرولیا ضلع میں مائونوازوں کے پوسٹر سے علاقے میں خوف وہراس
  • مقابلہ 'اذان ' پر شیوسینا اور بی جے پی میں لفظی جنگ چھڑی ؛ سینا نے ’اذان‘ کا موازنہ ’مہا آرتی‘ سے کیا
  • آندھرا میں کورونا سے ریکوری کی شرح 98فیصد سے زیادہ
  • آندھرا میں پنچایتی راج (ترمیمی) بل منظور
  • غزنی حملے کا ماسٹر مائنڈ اور چھ دیگر دہشت گرد فضائی حملے میں ہلاک
  • جموں و کشمیر میں پنچایت ایوارڈس قائم
  • پولیس کا کپوارہ میں ایک جنگجو اعانت کار کی گرفتاری کا دعویٰ
  • ملک میں فن واداکاری کو مذہب کا چشمہ لگانا غیرمناسب: نواب ملک
  • شاہراہ کو نقصان پہنچانے کے لیے حکومت ہریانہ پر معاملہ درج کیا جائے
  • امریندر نے سلطان پور لودھی اور ڈیرہ بابا نانک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
  • نہرو گارڈن ہاکی ونگ کو فوراً شروع کیا جائے گا: سرندر سنگھ بھاپا
National

ہندستان۔ امریکہ کے مابین اہم دفاعی معاہدہ بی ای سی اے پر دستخط

ہندستان۔ امریکہ کے مابین اہم دفاعی معاہدہ بی ای سی اے پر دستخط

نئی دہلی، 27اکتوبر (یو این آئی) مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری فوجی تعطل کے درمیان ہندستان اور امریکہ نے دفاعی شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے ایک اہم دفاعی معاہدہ بیسک ایکسچنج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ (بی ای سی اے) پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت امریکہ ہندستان کے ساتھ حساس سیٹلائٹ ڈیٹا شیئر کر گا۔
دونوں ممالک کے دفاع اور خارجہ کے وزراء کے درمیان منگل کو یہاں تیسرے وزیر کی سطح کے مذاکرات ٹوپلس ٹو کے دوران اس معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔
معاہدہ پر دستخط کے دوران امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو اور دفاعی وزیر مارک ایسپر اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اوروزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر موجود تھے۔
مسٹر پومپیونے کہا کہ امریکہ اور ہندستان نہ صرف چین کی کمیونسٹ پارٹی بلکہ ہر طرح کے خطرات سے نپٹنے کے لئے تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ گزشتہ برس ہم نے سائبر امور پر تعاون کی توسیع کی اور ہماری بحری افواج نے بحیرہ ہند میں مشترکہ مشق کی ہے۔ ہم اس بات سے متفق ہیں کہ امریکہ اور ہندستان کی وسیع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ ہند بحرالکاہل خطے اور عالمی سلامتی اور خوشحالی کے لئے اہم ہے۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 1655

خاص خبریں
نئے زرعی قوانین کسانوں کے لئے سود مند:مودی

نئے زرعی قوانین کسانوں کے لئے سود مند:مودی

وارانسی:30نومبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو نئے زرعی قوانین پر کسانوں کے احتجاج کے پیش پشت کارفرما اپوزیشن سیاسی پارٹیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے زرعی قوانین کسانوں کے فائدے کے لئے لائے گئے ہیں لیکن کچھ پارٹیاں ان قوانین کے سلسلے میں کسانوں کو گمراہ کررہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
کسانوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا: راہل-پرینکا

کسانوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا: راہل-پرینکا

نئی دہلی،30 نومبر(یواین آئی) کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کا استحصال اور ان کی آواز کو دبا رہی ہے لیکن انہیں سمجھنا چاہئے کہ ان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا مسٹر گاندھی اور مسز وڈرا نے کہا کہ یہ حکومت زبردستی کسانوں کی آوازو دبا رہی ہے لیکن وہ یہ بھول رہے ہیں کہ کسان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا اور جب وہ گونجتی ہے تو اس کی باز گشت پورے ملک میں سنائی دیتی ہے۔

...مزید دیکھیں
زرعی اصلاحالات قوانین کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی

زرعی اصلاحالات قوانین کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی

نئی دہلی، 30نومبر(یو این آئی)آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈی نیشن کمیٹی نے زرعی اصلاحالات قوانین واپس لئے جانے تک تحریک جاری رکھنے کا پیر کو اعلان کیا کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لیڈر یوگیندر یادو اور گرنام سنگھ نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ کسی شرط کے ساتھ حکومت کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
کورونا بحران کے وقت بھی ملک کی ترقی کا  سفر نہیں رکا: شاہ

کورونا بحران کے وقت بھی ملک کی ترقی کا سفر نہیں رکا: شاہ

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ کورونا بحران کے مشکل دور میں بھی ملک کی ترقی کا سفر تھما نہیں ہے اور انہیں یقین ہے کہ جلد ہی ملک کی معیشت دوبارہ پٹری پر واپس آجائے گی مسٹر شاہ نے آج یہاں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ گجرات کے اپنے پارلیمانی حلقہ گاندھی نگر میں دو فلائی اوور برجوں کا افتتاح کیا۔

...مزید دیکھیں
کووڈ۔19کے خلاف ماسک سیکورٹی کوچ ہے: ہر ش وردھن

کووڈ۔19کے خلاف ماسک سیکورٹی کوچ ہے: ہر ش وردھن

نئی دہلی، 30نومبر (یو این آئی) صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کو کہا کہ ماسک کو رونا وائرس سے یقینی سیکورٹی کوچ ہے اور معمولی احتیاط برت کر کورونا وائرس سے خود کو بچایا جاسکتا ہے ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر دو ہزار سے زیادہ مسافروں اور دیگر لوگوں کے درمیان صابن اور ماسک تقسیم کئے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں سے بلاشرط و تعصب کے بات چیت کرے گی: پوری

حکومت کسانوں سے بلاشرط و تعصب کے بات چیت کرے گی: پوری

نئی دہلی،30نومبر (یو این آئی) حکومت نے آج دہرایا کہ وہ تحریک چلارہے کسانوں سے بات چیت کرکے ان کے معاملات کو حل کرنا چاہتی ہے اور بات چیت کے لئے نہ کوئی شرط لگائی گئی ہے اور نہ ہی دل میں کوئی تعصب ہے شہری ترقیات کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے یہاں ایک پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کسانوں کے تمام مسائل حل کرنے اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے پرعزم ہے۔

...مزید دیکھیں
یونیسکو گرو نانک کا پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے گی

یونیسکو گرو نانک کا پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے گی

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) حکومت نے گرو نانک دیو کے 551 ویں 'پرکاش پرو' پر سکھ برادری کی فلاح و بہبود کے لئے مودی سرکار کے اقدامات کے بارے میں ایک کتابچہ جاری کیا اور اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ پہلے سکھ گرو کے پیغام کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرواکر اسے دنیا کے ہر کونے پہنچائے گی-
مرکزی شہری ترقی ، غربت کے خاتمے اور شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور وزیر اطلاعات نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ہندی ، انگریزی اور پنجابی زبان میں شائع ہونے والے اس کتابچے کو ایک مختصر تقریب میں جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
کسان ملک  کی طاقت ہیں: راہل گاندھی

کسان ملک کی طاقت ہیں: راہل گاندھی

30 Nov 2020 | 9:16 PM

نئی دہلی، 30 نومبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسان کو ملک کی طاقت قرار دیتے ہوئے زرعی مخالف تینوں قوانین کو رد کرنے کا مطالبے کیا اور کہا ہے کہ حکومت کو دہلی میں ڈیرا ڈالے کسانوں کے مطالبے پر غور کرتے ہوئے ان قوانین کو رد کرنا چاہئے مسٹر راہل گاندھی نے پیر کو یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک کا کسان سیاہ زرعی قوانین کے خلاف سردی میں اپنا گھر، کھیت چھوڑ کر دہلی تک آپہنچا ہے اور ملک کے لوگوں کو حق اور ناحق کے درمیان اس جنگ میں کسان کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

نہرو گارڈن ہاکی ونگ کو فوراً شروع کیا جائے گا: سرندر سنگھ بھاپا

30 Nov 2020 | 8:04 PM

جالندھر ، 30 نومبر (یواین آئی ) سرجیت ہاکی سوسائٹی کے ڈائریکٹر (کوچنگ کیمپ) سریندر سنگھ بھاپا نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین ہاکی کھلاڑیوں کی نرسری سمجھے جانے والے گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول ، نہرو گارڈن کے ہاکی ونگ کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔

اے آر رحمان ہندوستان میں بافٹا کے سفیر مقرر

30 Nov 2020 | 3:53 PM

بنگلورو ، 30 نومبر (یو این آئی) برطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) نے پیر کو نیٹ فلکس کے تعاون سے درخواستوں کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے ہندوستانی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کو 2020-21 کے لئے اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں کورونا ویکسین کے عمل کا جائزہ لیا

28 Nov 2020 | 8:20 PM

نئی دہلی، 28نومبر (یو این آئی) پورے ملک میں کورونا کی ویکسین کے انتظار کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے ویکسین بنا رہی لیباریٹریوں میں شامل پنے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا آج شام دورہ کیا اور سائنسدانوں سے اب تک ہوئی پیش رفت کے بارے میں معلومات لی۔

...مزید دیکھیں
image