نئی دہلی،30جنور ی (یو این آئی) پبلک سیکٹر کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کا خالص منافع رواں مالی سال کی 31دسمبر کو ختم ہوئی سہ مائی میں 97.33فیصد بڑھ کر 7,883.22کروڑ روپے پر پہنچ گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں کمپنی کو 3,994.91کروڑ کا منافع ہوا تھا۔
کمپنی نے ہر شیئر پر ایک بونس شےئر اور 190فیصد عبوری ڈویڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
انڈین آئل کے بورڈ آف ڈائرکٹر کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں سہ ماہی نتائج کے ساتھ بونس شیئر جاری کرنے اور عبوری ڈویڈنڈ کی تجاویز کو بھی منظور دی گئی ۔ سہ ماہی کے مطابق مذکورہ مدت میں کمپنی کی مجموعی آمدنی 1,32,218.54 کروڑ روپے رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ اعداد و شمار 1,16,437.93کروڑ روپے تھا۔ آمدنی بڑھنے میں پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس اور طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا اہم رول رہا۔
یو این آئی ۔ م ع۔1700