InternationalPosted at: May 16 2022 2:14PM انڈونیشیا: سڑک حادثے میں 15 افراد ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ، 16 مئی (یو این آئی/ژنہوا) انڈونیشیا کے جاوا صوبے میں پیر کو ایک سڑک حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
ڈاکٹروں اور حکام نے یہ معلومات دی۔
تلاش اور بچاؤ کارروائیوں کے صوبائی سربراہ آئی وین سویتنا نے بتایا کہ حادثہ آج صبح موجوکرٹو ضلع کے ایک ٹول روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بس سڑک کے کنارے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے کہا، ’’شاید ڈرائیور بہت تھکا ہوا تھا، اس لیے وہ بس پر قابو نہیں رکھ سکا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کرے گی تاکہ حادثے کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے۔
ڈاکٹر وحیدالدین سدیروہوسودو اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ کے انچارج ڈاکٹر محمد بایو ایس ڈی نے بتایا کہ ان کے اسپتال میں 13 لاشیں ہیں جبکہ ایک ایک لاش سیٹرا میڈیکا اسپتال اور بسونی اسپتال میں ہے۔ یہاں کے علاوہ زخمیوں کو بسونی اسپتال، سیٹرا میڈیکا اسپتال، ایما اسپتال اور گیٹول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔